ٹیمپلیٹ فائلیں ورڈپریس تھیمز میں استعمال ہوتی ہیں، لیکن آئیے پہلے بنیادی اصطلاحات کے بارے میں جانتے ہیں۔
ٹیمپلیٹ اصطلاحات
جب آپ ورڈپریس تھیمز کے ساتھ کام کرتے ہیں تو “ٹیمپلیٹ” کی اصطلاح مختلف طریقوںمیں استعمال کی جاتی ہے۔
ٹیمپلیٹس فائلیں تھیم کے اندر موجود ہوتی ہیں اور یہی کرتی ہیں کہ آپ کی سائٹ کیسے ڈسپلے کی جانی چاہیے ۔
Template Hierarchy وہ منطق ہے جو ورڈپریس یہ فیصلہ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے کہ کون سی تھیم ٹیمپلیٹ فائل کوکب استعمال کرنا ہےاور اس انحصار اس بات پر ہے کہ کس مواد کی درخواست کی جا رہی ہے۔
پیج ٹیمپلیٹس وہ ہوتے ہیں جو صفحات(pages)، پوسٹس(posts)، اور خود ساختہ پوسٹس کی اقسام (custom post type)پر لاگو ہوتے ہیں تاکہ ان کی شکل و صورت کو تبدیل کیا جا سکے۔
کلاسک تھیمز (classic theme)میں، ٹیمپلیٹ ٹیگز (template tags)بلٹ ان ورڈپریس کےفنکشنز (functions)ہیں جو آپ ٹیمپلیٹ فائل کے اندر ڈیٹا کو بازیافت اور ڈسپلے کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں.
جیسے ()the_title اور ()the_content
ٹیمپلیٹ فائلیں
ورڈپریس تھیمز ٹیمپلیٹ فائلوں سے بنی ہیں۔
کلاسک تھیمز میں یہ پی ایچ پی فائلیں ہیں جن میں ایچ ٹی ایم ایل، ٹیمپلیٹ ٹیگز اور پی ایچ پی کوڈ کا مرکب ہوتا ہے۔
بلاک تھیمز میں یہ HTML فائلیں ہیں جن میں بلاکس کی نمائندگی کرنے والے HTML مارک اپ ہوتے ہیں۔
جب آپ اپنا تھیم بنا رہے ہوتے ہیں ، تو آپ اپنی ویب سائٹ کے مختلف حصوں کی ترتیب اور ڈیزائن کو متاثر کرنے کے لیے ٹیمپلیٹ فائلوں کا استعمال کرتے ہیں۔مثال کے طور پر، آپ ہیڈر(header) بنانے کے لیے ہیڈر ٹیمپلیٹ(header template) یا ٹیمپلیٹ کا حصہ( template part) استعمال کریں گے۔
جب کوئی آپ کی ویب سائٹ پر کسی صفحے پر جاتا ہے، تو ورڈپریس درخواست کی بنیاد پر ایک ٹیمپلیٹ لوڈ کرتا ہے۔مواد کی قسم جو ٹیمپلیٹ فائل دکھاتی ہے اس کا تعین ٹیمپلیٹ فائل سے وابستہ پوسٹ کی قسم سے کیا جاتا ہے۔ٹیمپلیٹ کی درجہ بندی(Template Hierarchy) اس بات کا تعین کرتی ہے کہ ورڈپریس درخواست کی قسم کی بنیاد پرکون سی ٹیمپلیٹ فائل (template file) لوڈ کرے گی اور آیا کہ متعلقہ ٹیمپلیٹ تھیم میں موجود ہے۔
سرور پھر ٹیمپلیٹ میں موجود کوڈ تجزیہ کرتا ہے اور وزیٹر کو HTML پیس کرتا ہے کیونکہ ویب براؤزر PHP فائلوں کو پڑھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔
سب سے اہم ٹیمپلیٹ فائل index.php ہے، جو کہ تمام ٹیمپلیٹ فائل کی متبادل ہے اگرزیادہ مخصوص سانچہ(template) ٹیمپلیٹ کے مجموعہ میں نہیں مل سکتا ہے۔اگرچہ ایک تھیم کے لیے صرف انڈیکس ٹیمپلیٹ کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن عام طور پر تھیمز میں متعدد ٹیمپلیٹس شامل ہوتے ہیں جو مواد کی مختلف اقسام اور سیاق و سباق کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
ٹیمپلیٹ کے حصے Template partials
ٹیمپلیٹ کا حصہ ٹیمپلیٹ کا ایک ایساٹکڑا ہے جو کسی دوسرے ٹیمپلیٹ کے حصے کے طور پر شامل کیا جاتا ہے،جیسے سائٹ کا ہیڈر۔ٹیمپلیٹ کا حصہ متعدد ٹیمپلیٹس میں استعمال کیا جا سکتا ہےجو تھیم کی تخلیق کو آسان بناتا ہے۔
عام ٹیمپلیٹ حصوں میں شامل ہیں:
header.php یا headerh.tml سائٹ کا ہیڈر بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
footer.php یا footer.html سائٹ کا فوٹر بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
sidebar.php یا sidebar.html سائٹ کی سائڈبار بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے.
جبکہ مندرجہ بالا ٹیمپلیٹ فائلیں ورڈپریس میں خاص اہمیت رکھتی ہیں اور صفحہ کے صرف ایک حصے پر استعمال ہوتی ہیں۔
آپ کسی بھی تعداد میں ٹیمپلیٹ پارٹس بنا سکتے ہیں اور انہیں دوسری ٹیمپلیٹ فائلوں میں شامل کر سکتے ہیں۔بلاک تھیمز میں، ٹیمپلیٹ کے پرزے ایک پارٹس نامی فولڈر کے اندر رکھے جاتے ہیں آپ فولڈر کو اپنی مرضی کا نام بھی دے سکتے ہیں۔
عام ورڈپریس ٹیمپلیٹ فائلیں۔ Common WordPress template files
ذیل میں کچھ بنیادی تھیم ٹیمپلیٹس اور ورڈپریس کی طرف سے تسلیم شدہ فائلوں کی فہرست ہے۔
index.php (classic theme) or index.html (block theme)
مرکزی ٹیمپلیٹ فائل۔ یہ تمام تھیمز میں ضروری ہے۔
style.css
مرکزی اسٹائل شیٹ۔ یہ تمام تھیمز میں درکار ہے اور آپ کے تھیم کے لیے معلوماتی ہیڈر پر مشتمل ہوتی ہے۔
rtl.css
اگر ویب سائٹ کی زبان کے متن کی سمت دائیں سے بائیں ہو تو دائیں سے بائیں اسٹائل شیٹ خود بخود شامل ہوجاتی ہے۔
front-page.php (classic theme) or front-page.html (block theme)
صفحہ اول کے سانچے کو ہمیشہ سائٹ کے صفحہ اول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اگر یہ موجود ہے، قطع نظر اس کے کہ Admin > Settings > Readingپرکیا سیٹنگز موجود ہیں۔
home.php (classic theme) or home.html (block theme)
ہوم پیج ٹیمپلیٹ پہلے سے طے شدہ طور پر صفحہ اول ہے۔ اگر آپ ورڈپریس کو static فرنٹ پیج استعمال کرنے کے لیے سیٹ نہیں کرتے ہیں، تو اس ٹیمپلیٹ کو تازہ ترین پوسٹس دکھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
singular.php (classic theme) or singular.html (block theme)
واحد ٹیمپلیٹ پوسٹس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب single.php نہ ملے، یا صفحات (pages)کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب page.php نہ ملے.
single.php (classic theme) or single.html (block theme)
جب کوئی وزیٹر ایک پوسٹ کی درخواست کرتا ہے تو سنگل پوسٹ ٹیمپلیٹ استعمال کیا جاتا ہے۔
single-{post-type}.php (classic theme) or single-{post-type}.html (block theme)
سنگل پوسٹ ٹائپ ٹیمپلیٹ کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب کوئی وزیٹر اپنی مرضی کی پوسٹ کی قسم سے واحد پوسٹ کی درخواست کرتا ہے۔مثال کے طور پر، single-book.php کو اس وقت استعمال کیا جائے گا جب آپ اپنی مرضی کے مطابق ایسی پوسٹ دیکھانا چاہتے ہیں جس کی قسم کتاب ہے.
archive-{post-type}.php (classic theme) or archive-{post-type}.html (block theme)
آرکائیو پوسٹ ٹائپ ٹیمپلیٹ اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب زائرین حسب ضرورت پوسٹ ٹائپ آرکائیو کی درخواست کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، archive-books.php کو اس وقت استعمال کیا جائے گا جب آپ اپنی مرضی کے مطابق ایسی آرکائیو دیکھانا چاہتے ہیں جس کی قسم کتاب ہے.اگر archive-{post-type} ٹیمپلیٹ موجود نہ ہو تو آرکائیو ٹیمپلیٹ فائل (archive.php) استعمال کی جاتی ہے۔
page.php (classic theme) or page.html (block theme)
پیج ٹیمپلیٹ اس وقت استعمال کیا جاتاہے جب زائرین انفرادی صفحات کی درخواست کرتے ہیں، جو کہ بلٹ ان ٹیمپلیٹ ہوتے ہیں۔
page-{slug}.php (classic theme) or page-{slug}.html (block theme)
پیج سلگ ٹیمپلیٹ کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب زائرین کسی مخصوص صفحہ کی درخواست کرتے ہیں، مثال کے طور پر (page-about.php) اور اس میں “about” بطور ایک سلگ استعمال ہوا ہے.
category.php (classic theme) or category.html (block theme)
دسته بندی(category) ٹیمپلیٹ اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب زائرین زمرہ(category) کے لحاظ سے پوسٹس کی درخواست کرتے ہیں۔
tag.php (classic theme) or tag.html (block theme)
ٹیگ ٹیمپلیٹ اس وقت استعمال کیاجاتا ہے جب زائرین ٹیگ کے لحاظ سے پوسٹس کی درخواست کرتے ہیں۔
taxonomy.php (classic theme) or taxonomy.html (block theme)
ٹیکسونومی term ٹیمپلیٹ کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب کوئی وزیٹر کسی custom taxonomy میں کسی term کی درخواست کرتا ہے۔
author.php (classic theme) or author.html (block theme)
آرتھر پیج ٹیمپلیٹ(author page template) اس وقت استعمال کیاجاتا ہے جب بھی کوئی وزیٹر مصنف کا صفحہ لوڈ کرتا ہے۔
date.php (classic theme) or date.html (block theme)
تاریخ/وقت ٹیمپلیٹ استعمال کیا جاتا ہے جب پوسٹس کی تاریخ یا وقت کے مطابق درخواست کی جاتی ہے۔جیسے.
archive.php (classic theme) or archive.html (block theme)
آرکائیو ٹیمپلیٹ اس وقت استعمال کیا جاتاہے جب زائرین category, author, یا date کے لحاظ سے پوسٹس کی درخواست کرتے ہیں۔
نوٹ: اگر مزید مخصوص ٹیمپلیٹس موجود ہوں تو یہ ٹیمپلیٹ اوور رائڈ ہو جائے گا۔جیسے.category.php, author.php, اور date.php.
search.php (classic theme) or search.html (block theme)
تلاش کے نتائج کی ٹیمپلیٹ (search results template)کو وزیٹر کے تلاش کے نتائج ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
attachment.php (classic theme) or attachment.html (block theme)
اٹیچمنٹ ٹیمپلیٹ(attachment template) کااستعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب ایک اٹیچمنٹ جیسے امیج(image)، پی ڈی ایف(pdf)، یا دیگر میڈیا فائل دیکھانا مقصود ہو۔
image.php (classic theme) or image.html (block theme)
امیج اٹیچمنٹ ٹیمپلیٹ attachment.php کا زیادہ مخصوص ورژن ہے اور استعمال کیا جاتا ہے۔جب ایک ہی تصویری اٹیچمنٹ (single image attachment)فائل دیکھانا مقصود ہو.اگر موجود نہیں ہے تو، WordPress اس کی بجائے attachment.php استعمال کرے گا۔
404.php (classic theme) or 404.html (block theme)
404 ٹیمپلیٹ کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب ورڈپریس کو کوئی پوسٹ، صفحہ، یا دیگر مواد نہیں ملتا جو وزیٹر کی درخواست سے میل کھاتا ہو۔
comments.php
یہ صارفین کے تبصرے دیکھانے کے کیے استعمال کی جاتی ہے.