اگر آپ اپنی مرضی کے مطابق ورڈپریس تھیمز تیار کرنا چاہتے ہیں تو آپ صحیح جگہ پر ہیں۔اس باب میں، آپ ایک تھیم بنانے کا طریقہ سیکھیں گے۔ ایک تھیم کی اناٹومی سیکھیں گے اور اس کے مختلف حصوں کو توڑ کر اس طرح بیان کیا جائے گا کہ آپ تھیم کی فائلوں اور پوسٹ کی اقسام کو دیکھ کر تھیم بنانے کے تصورات کو سمجھ سکیں گے۔ اپنی تھیم کے اندر اپنی فائلوں کو منظم رکھنے کے مندرجہ ذیل تصورات کا احاطہ کریں گے۔
آپ Loop مدد سے ورڈپریس ڈیٹا بیس سے مواد نکالنے کی مہارتوں کو بھی سکھیں گے۔
تھیم میں CSS Files اور JavaScript Files کو کیسے شامل کرنا ہے
اپنی مرضی کے مواد کو اپنے ویب پیج پردیکھانے کے لیے Conditional Tags کا استعمال کیسے کرنا ہے.
Default Taxonomies کے ساتھ کیسے کام کرنا ہے
اپنی خود کی Custom Taxonomies کیسے تیار کرنی ہیں.