جب آپ اپنا تھیم بنا رہے ہیں، تو آپ اضافی اسٹائل شیٹس یا JavaScript فائلیں بنانا چاہیں گے۔تاہم، یاد رکھیں کہ ایک ورڈپریس ویب سائٹ صرف آپ کی تھیم کو فعال نہیں کرے گی، بلکہ اس میں بہت سے مختلف پلگ ان بھی استعمال ہوں گے۔لہذا ضروری ہے کہ تھیم اور پلگ ان معیاری ورڈپریس method استعمال کرتے ہوئے اسکرپٹس اور اسٹائل شیٹس کو لوڈ کریں۔ تاکہ ہر چیز ہم آہنگی سے کام کرے، یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سائٹ کارآمد رہے اور کوئی عدم مطابقت کا مسئلہ نہ ہے۔
ورڈپریس میں اسکرپٹس اور اسٹائلز شامل کرنا کافی آسان عمل ہے۔بنیادی طور پر، آپ ایک فنکشن بنائیں گے جو آپ کے تمام اسکرپٹس اور اسٹائلز کو قطاردر قطار آپ کی ویب سائٹ میں شامل کرے گا۔جب اسکرپٹ یا اسٹائل شیٹ کو ویب سائٹ میں شامل کیا جاتا ہے تو ورڈپریس آپ کی فائل کو تلاش کرنے کے لیے ایک ہینڈل اور راستہ بناتا ہے اور اس میں شامل منحصر فائل کو ترجیحی بنیاد پر لوڈ کرتا ہے۔جیسے jQuery وغیرہ.اور پھر آپ ایک ہک استعمال کریں گے جو آپ کے اسکرپٹ اور اسٹائل شیٹس کو آپ کی ویب سائٹ میں داخل کرے گا۔
اسکرپٹس اور اسٹائلز کو ترتیب دینا Enqueuing Scripts and Styles
اپنی تھیم میں اسکرپٹس اور اسٹائلز کو شامل کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ انہیں functions.php فائل میں تریب دیں.style.css فائل تمام تھیمز میں ضروری ہے، لیکن آپ کے تھیم کی فعالیت کو بڑھانے کے لیے دیگر فائلز کو شامل کرنا بھی ضروری ہو سکتا ہے۔
نوٹ: ورڈپریس سافٹ ویئر پیکج کے حصے کے طور پر متعدد جاوا اسکرپٹ فائلیں شامل کرتا ہے،بشمول عام طور پر استعمال ہونے والی لائبریریاں جیسے jQuery۔
Stylesheets
آپ کی CSS اسٹائل شیٹس کو آپ کے تھیم کی ظاہری شکل و صورت کو حسب ضرورت بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اسٹائل شیٹ وہ فائل بھی ہے جہاں آپ کی تھیم کے بارے میں معلومات محفوظ کی جاتی ہیں۔اس وجہ سے، style.css فائل ہر تھیم میں ضروری ہے۔
stylesheet کو header.php فائل میں لوڈ کرنے کی بجائے ،آپ کو اسے ()wp_enqueue_style فنکشن کا استعمال کرتے ہوئے لوڈ کرنا چاہئے۔ جیسے.
یہ “سٹائل” نامی اسٹائل شیٹ تلاش کرے گا اور اسے لوڈ کرے گا۔
سٹائل کے تمام پیرامیٹرز مندرجہ ذیل ہیں۔
handle$:-یہ صرف اسٹائل شیٹ کا نام ہے۔جو پورے تھیم میں منفرد ہو چاہیے.
src$:-یہ وہ جگہ ہے جہاں مطلوبہ اسٹائل شیٹ موجود ہوتی ہے۔ باقی پیرامیٹرز اختیاری ہیں۔
deps$:-اس سے مراد یہ ہے کہ آیا یہ اسٹائل شیٹ کسی اور اسٹائل شیٹ پر منحصر ہے یا نہیں۔اگر یہ سیٹ ہے، تو یہ اسٹائل شیٹ اس وقت تک لوڈ نہیں ہوگی جب تک کہ اس کی منحصر اسٹائل شیٹ پہلے لوڈ نہ کی جائے۔
ver$:-یہ آپ کے تھیم کا ورژن نمبر سیٹ کرتا ہے۔
media$:-یہ بتا سکتا ہے کہ کس قسم کا میڈیا اس اسٹائل شیٹ کو لوڈ کرے گا ، جیسے کہ ‘all’، ‘اسکرین’، ‘پرنٹ’ یا ‘ہینڈ ہیلڈ’۔
لہذا اگر آپ اپنی تھیم کی روٹ ڈائرکٹری میں “CSS” نامی فولڈر میں “slider.css” نامی اسٹائل شیٹ کو لوڈ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اس طرح پیرامیٹرز کا استعمال کریں گے:
Scripts
تھیم کے لیے درکار اضافی جاوا اسکرپٹ فائلوں کو ()wp_enqueue_scriptفنکشن کا استعمال کرکے لوڈ کیا جانا چاہیے۔یہ مناسب لوڈنگ اور کیشنگ کو یقینی بناتا ہے، اور مخصوص صفحات کو منتخب کرنے کے لیے مشروط ٹیگز کے استعمال کی اجازت دیتا ہے۔یہ اختیاری ہیں۔
wp_enqueue_script کا syntax تقریباََِ wp_enqueue_style سے ملتا جلتا ہے۔
handle$:-یہ صرف سکرپٹ کا نام ہے۔جو پورے تھیم میں منفرد ہو چاہیے.
src$:-یہ وہ جگہ ہے جہاں مطلوبہ سکرپٹ موجود ہوتی ہے۔ باقی پیرامیٹرز اختیاری ہیں۔
deps$:-یہ ایک ایسی ()arrayہے جو کسی بھی اسکرپٹ کو سنبھال سکتی ہے جس پر آپ کی نئی اسکرپٹ منحصر ہے، جیسے jQuery۔
ver$:-یہ آپ کے تھیم کا ورژن نمبر سیٹ کرتا ہے۔
یہ ایک بولین پیرامیٹر (true/false) ہے جو آپ کو اپنے اسکرپٹس کو اپنے ایچ ٹی ایم ایل دستاویز کے ہیڈر میں رکھنے کی بجائے فوٹر میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے، تاکہ یہ DOM ٹری کی لوڈنگ میں تاخیر نہ کرے۔
آپ کی enqueue کا فنکشن اس طرح نظر آسکتا ہے:
جواب تبصرہ سکرپٹ The Comment Reply Script
ورڈپریس کے تبصروں میں فوری طور پر استعمال کرنے کے لیے کافی فعالیت ہوتی ہے۔بشمول تھریڈڈ تبصرے اور بہتر تبصرہ فارم۔تبصروں کے صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے، انہیں کچھ جاوا اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔تاہم، چونکہ اس جاوا اسکرپٹ میں کچھ اختیارات ہیں جن کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے،تبصرے کے جواب کی اسکرپٹ کو ہر کلاسک تھیم میں شامل کیا جانا چاہیے جو تبصرے استعمال کرتا ہے۔
بلاک تھیمز میں، اسکرپٹ خود بخود اس وقت شامل ہو جاتا ہے جب آپ اپنی فائل میں کمنٹ بلاک رکھتے ہیں۔ آپ کو اسے دستی طور پر شامل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔
کلاسک تھیمز میں تبصرے کے جواب کو شامل کرنے کا مناسب طریقہ یہ ہے کہ مشروط ٹیگز استعمال کریں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا کچھ شرائط موجود ہیں،تاکہ اسکرپٹ کو غیر ضروری طور پر لوڈ نہ کیا جائے۔مثال کے طور پر، آپ ()is_singular فنکشن کی مدد سےصرف ایک پوسٹ کے صفحات پر اسکرپٹ لوڈ کر سکتے ہیں۔اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے چیک کریں کہ “Enable threaded comments” کو صارف نے منتخب کیا ہے۔لہذا آپ ایک فنکشن ترتیب دے سکتے ہیں جیسے:
اگر صارف کی طرف سے تبصرے فعال ہیں، اور ہم پوسٹ پیج پر ہیں، تب تبصرے کے جواب کا اسکرپٹ لوڈ ہو جائے گا۔ ورنہ ایسا نہیں ہوگا۔
Enqueue افعال کو یکجا کرنا Combining Enqueue Functions
تمام اسکرپٹس اور اسٹائلز کو ایک فنکشن میں یکجا کرنا بہترین عمل ہے،اور پھر wp_enqueue_scripts ایکشن کا استعمال کرتے ہوئے انہیں کال کریں۔یہ فنکشن اور ایکشن ابتدائی سیٹ اپ کے نیچے کہیں واقع ہونا چاہیے۔