ورڈپریس میں مواد کی بہت سی مختلف اقسام ہیں۔ مواد کی ان اقسام کو عام طور پر پوسٹ کی اقسام کے طور پر بیان کیا جاتا ہے،جو تھوڑا سا الجھا ہوا ہو سکتا ہے کیونکہ اس مراد ورڈپریس میں تمام مختلف اقسام کا مواد ہے۔مثال کے طور پر، ایک پوسٹ ایک خاص قسم کی پوسٹ ہے ، اور اسی طرح ایک پیج ایک خاص قسم کی پوسٹ ہے۔
اندرونی طور پر، پوسٹ کی تمام اقسام کو ایک ہی جگہ پر محفوظ کیا جاتا ہے اور وہ ورڈپریس ڈیٹا بیس کا wp_posts ٹیبل ہے.لیکن ڈیٹا بیس کےاس کالم سے فرق واضع ہوتا ہے جس کا نام post_typeہے۔
پہلے سے طے شدہ پوسٹ کی اقسام کے علاوہ، آپ اپنی مرضی کی پوسٹ کی قسمیں بھی بنا سکتے ہیں۔
ٹیمپلیٹ فائلز کے پیج نے مختصراً ذکر کیا ہے کہ پوسٹ کی مختلف اقسام مختلف ٹیمپلیٹ فائلوں کے ذریعے ظاہر ہوتی ہیں۔ ٹیمپلیٹ فائل کا اصل مقصد مواد کو ایک خاص طریقے سے ظاہر کرنا ہے.پوسٹ کی قسموں کا مقصد یہ درجہ بندی کرنا ہے کہ آپ کس قسم کے مواد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔عام طور پر، پوسٹ کی خاص قسمیں خاص ٹیمپلیٹ فائلوں سے منسلک ہوتی ہیں۔
پہلے سے طے شدہ پوسٹ کی اقسام Default Post Types
ڈیفالٹ پوسٹ کی کئی اقسام ہیں جو صارفین کو آسانی سے دستیاب ہیں۔یا اندرونی طور پر ورڈپریس انسٹالیشن کے ذریعے استعمال کی جاتیں ہیں۔سب سے زیادہ عام یہ ہیں:
Post: اس کی پوسٹ ٹائپ Post ہے.
Page: اس کی پوسٹ ٹائپ Page ہے.
Attachment: اس کی پوسٹ ٹائپ attachment ہے.
Revision: اس کی پوسٹ ٹائپ Revision ہے.
Navigation menu: اس کی پوسٹ ٹائپ nav_menu_item ہے.
Block templates: اس کی پوسٹ ٹائپ wp_template ہے.
Template parts: اس کی پوسٹ ٹائپ ‘wp_template_part ہے.
مندرجہ بالا پوسٹ کی اقسام کو پلگ ان یا تھیم کے ذریعے تبدیل اور ہٹایا جا سکتا ہے،لیکن یہ تجویز نہیں کی جاتی ہے کہ آپ وسیع پیمانے پر تقسیم شدہ تھیم یا پلگ ان کے لیے بلٹ ان فعالیت کو ہٹا دیں۔
پوسٹ کی دوسری اقسام کو تفصیل سے بیان کرنا اس ہینڈ بک کے دائرہ کار سے باہر ہے۔تاہم، یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ آپ نیویگیشن مینوز کے ساتھ کام کریں گے اور ان کو عملی طور پر تیاربھی کریں گے۔اور اس کا تفصیل سے آگے آنے والے اسباق میں ذکر ہوگا۔
پوسٹ Post
پوسٹس بلاگز میں استعمال ہوتیں ہیں۔ وہ وقت کے لحاظ سے الٹی ترتیب وار ترتیب میں دکھائی جاتیں ہیں۔ سب سے پہلے تازہ ترین پوسٹ ہوتی ہے.
وہ date اورtime stamp رکھتی ہیں.
کیٹیگریز اور ٹیگز کی ڈیفالٹ taxonomies کو استعمال کر سکتیں ہیں اور feeds بنانے کے لیے استعمال کی جاتیں ہیں۔۔
ٹیمپلیٹ فائلیں جو پوسٹ کی پوسٹ ٹائپ کو ظاہر کرتی ہیں مندرجہ ذیل ہیں:
single
andsingle-post
category
and all its iterationstag
and all its iterationstaxonomy
and all its iterationsarchive
and all its iterationsauthor
and all its iterationsdate
and all its iterationssearch
home
index
پیج Page
Pages کی پوسٹ ٹائپس static ہوتیں ہیں، عام بلاگ اسٹریم/فیڈ سے باہر۔ ان کی خصوصیات یہ ہیں:
غیر وقت پر منحصر اور ٹائم اسٹیمپ کے بغیر
کیٹیگریز اور ٹیگز کی درجہ بندی کا استعمال کرتے ہوئے منظم نہیں ہیں۔
مرتب ڈھانچے میں منظم کیا جا سکتا ہے — یعنی صفحات دوسرے صفحات کے والدین/بچے ہو سکتے ہیں
ٹیمپلیٹ فائلیں جن کی پوسٹ ٹائپ پیج ہے مندرجہ ذیل ہیں:
page and all its iterations
front-page
search
index
Attatchment
منسلکات(Attatchments ) کا استعمال عام طور پر مواد میں تصاویر یا میڈیا کو ظاہر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، اور متعلقہ فائلوں سے لنک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ان کی خصوصیات یہ ہیں:
میڈیا اپ لوڈ سسٹم کے ذریعے اپ لوڈ کی گئی فائلوں کے بارے میں معلومات (جیسے نام یا تفصیل) پر مشتمل ہوتی ہیں۔
تصاویر کے لیے، اس میں میٹا ڈیٹا کی معلومات ہوتی ہیں۔جو wp_postmeta ٹیبل میں محفوظ ہوتی ہیں (بشمول سائز، تھمب نیلز، مقام وغیرہ)
ٹیمپلیٹ فائلیں جوAttatchment کی پوسٹ ٹائپ کو ظاہر کرتی ہیں مندرجہ ذیل ہیں:
MIME_type
attachment
single-attachment
single
index
حسب ضرورت پوسٹ کی اقسام
Custom Post Type کی مدد سے آپ اپنی پوسٹ ٹائپ بنا سکتے ہیں۔
یہ تجویز اچھی نہیں ہے کہ آپ اس فعالیت کو اپنے تھیم میں رکھیں۔
اس قسم کی فعالیت کو پلگ ان میں رکھنا/بنایا جانا چاہیے۔یہ آپ کے صارف کے مواد کی نقل پذیری کو یقینی بناتا ہے،اور یہ کہ اگر تھیم تبدیل کر دی جاتی ہے تو custom post type میں ذخیرہ شدہ مواد غائب نہیں ہو گا۔
جب کہ آپ عام طور پر اپنی تھیم میں حسب ضرورت پوسٹ کی قسمیں تیار نہیں کریں گے۔بہتر ہےکہ کسٹم پوسٹ ٹائپ کا سارا کوڈ پلگ ان میں تیارکریں.درج ذیل ٹیمپلیٹس حسب ضرورت پوسٹ کی اقسام کو ظاہر کر سکتے ہیں:
single-{post-type}
archive-{post-type}
search
index