ایک 404 صفحہ کو تھیم میں شامل کرنا بہت اہم ہے اگر صارف کسی ایسے صفحہ کی درخواست کرتا ہے جو موجود نہیں ہے یا ابھی تک نہیں بنایا گیا ہے تو یوزر کو 404 پیج پر بھیج دیا جاتا ہے۔یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کا 404 صفحہ آپ کے دیکھنے والوں کو صحیح جگہ پر پہنچنے کا راستہ فراہم کرے۔
یہ اگلے چند اقدامات آپ کو اپنے ورڈپریس تھیم کے لیے ایک مفید 404 صفحہ بنانے میں مدد کریں گے۔
Creating the 404.php file
چونکہ ‘404.php’ ایسی فائل ہے جو پیج نہ ملنے کی صورت میں بطور غلطی کا پیغام ظاہر کر نے کے لیے استعمال ہوتی ہے ، اس لیے پہلا قدم یہ ہے کہ 404.php نامی فائل بنائیں اور اسے اپنے ورڈپریس تھیم فولڈر میں شامل کریں۔
اکثر اوقات آپ کے 404.php کے لیے ایک بہترین نقطہ آغاز آپ کا index.php ہوتا ہے۔
Add a file header
اپنے تھیم کی header.php فائل استعمال کرنے کے لیے، اپنی 404.php فائل کھولیں۔ سب سے اوپر، ایک تبصرہ شامل کریں جس میں بیان کیا جائے کہ فائل کیا ہے اور یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنے تھیم کا ہیڈر شامل کیا ہے مثال کے طور پر:۔
Adding the body to your 404 Page
404 صفحہ کو فعال بنانے کے لیے آپ کو اپنے ٹیمپلیٹ میں باڈی کا مواد شامل کرنا ہوگا مثلاََ:
یہ مثال Twenty Thirteen تھیم کی ہے جو WordPress کے ساتھ آتی ہے۔ یہ 404 صفحہ میں کچھ متن اور تلاش کا فارم شامل کرتا ہے۔
نوٹ: آپ اپنے 404 صفحہ کو بہتر بنانے کے لیے اپنا متن شامل کر سکتے ہیں۔
Adding the footer and sidebar.
404 صفحہ بناتے وقت آخری مرحلہ فوٹر شامل کرنا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو آپ سائڈبار بھی شامل کر سکتے ہیں۔
;()get_sidebar
;()get_footer
اب آپ کے پاس ایک فنکشنل 404 صفحہ ہے جس میں سرچ فارم اور کچھ متن موجود ہے اگر صارف غلط صفحہ پر آ جاتا ہے۔ایک بار جب آپ یہ یقینی بناتے ہیں کہ 404.php اپ لوڈ ہو گیا ہے، آپ اپنے 404 صفحہ کی جانچ کر سکتے ہیں۔بس اپنی ویب سائٹ کے لیے ایک URL ایڈریس ٹائپ کریں جو موجود نہیں ہے۔آپ http://example.com/fred.php جیسا کچھ آزما سکتے ہیں۔یہ یقینی طور پر 404 کی غلطی کا نتیجہ ہے جب تک کہ آپ کے پاس حقیقت میں fred.php نامی پی ایچ پی فائل نہ ہو۔