پیج ٹیمپلیٹس

پیج ٹیمپلیٹس

پیج ٹیمپلیٹس ایک مخصوص قسم کی ٹیمپلیٹ فائل ہوتی ہے جیسے کسی مخصوص صفحہ یا صفحات کے گروپس پر استعمال کی جا سکتا ہے۔
چونکہ پیج ٹیمپلیٹ ایک خاص قسم کی ٹیمپلیٹ فائل ہے،پیج ٹیمپلیٹس کی کچھ امتیازی خصوصیات یہ ہیں:
1:-پیج ٹیمپلیٹس کا استعمال صفحہ کی شکل و صورت کو تبدیل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
2:- ایک پیج ٹیمپلیٹ کو ایک صفحہ، ایک صفحہ کے حصے، یا صفحات کی ایک کلاس پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
3:-پیج ٹیمپلیٹس میں عام طور پر اعلی سطح کی خصوصیت ہوتی ہے،جو انفرادی صفحہ یا صفحات کے گروپ کو ٹار گٹ کرتی ہے۔مثال کے طور پر، page-about.php نامی پیج ٹیمپلیٹ page.php یا index.php ٹیمپلیٹ فائلوں سے زیادہ مخصوص ہے کیونکہ یہ صرف اس پیج کو ٹار گٹ کرتا ہے جس کا سلگ “about” ہے.
4:-اگر کسی پیج ٹیمپلیٹ میں ٹیمپلیٹ کا نام ہے توصفحہ میں ترمیم کرنے والے ورڈپریس صارفین یہ کنٹرول رکھتے ہیں کہ صفحہ کو رینڈر کرنے کے لیے کون سا ٹیمپلیٹ استعمال کیا جائے گا۔

Uses for Page Templates

پیج ٹیمپلیٹس آپ کی سائٹ کے جدید مواد کو صفحہ پر ظاہر کرتے ہیں، مثلاََ posts, news updates, calendar events, اور media files وغیرہ.آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ اپنے ہوم پیج کو ایک مخصوص انداز میں دیکھائیں، جو آپ کی سائٹ کے دیگر حصوں سے بالکل مختلف ہو۔یا، آپ ایک نمایاں تصویر دکھانا چاہتے ہیں جو صفحہ کے ایک حصے پر کسی پوسٹ سے منسلک ہو، کسی اور جگہ پر تازہ ترین پوسٹس کی فہرست ہو، اور کسٹم نیویگیشن استعمال کرے۔آپ ان چیزوں کو حاصل کرنے کے لیے پیج ٹیمپلیٹس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ سیکشن آپ کو پیج ٹیمپلیٹس بنانے کا طریقہ دکھاتا ہے جنہیں آپ کے صارفین اپنی ایڈمن اسکرینز کے ذریعے منتخب کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر، آپ درج ذیل پیج ٹیمپلیٹس بنا سکتے ہیں:

  • full-width, one-column
  • two-column with a sidebar on the right
  • two-column with a sidebar on the left
  • three-column

Top ↑

Page Templates within the Template Hierarchy

جب کوئی شخص آپ کی ویب سائٹ پر براؤز کرتا ہے، تو WordPress فیصلہ کرتا ہے کہ اس پیج کودکھانے کے لیے کون سا ٹیمپلیٹ استعمال کرنا ہے۔جیسا کہ ہم نے پہلے ٹیمپلیٹ کے درجہ بندی میں سیکھا، ورڈپریس ٹیمپلیٹ فائلوں کو درج ذیل ترتیب میں تلاش کرتا ہے:
1:-Page Template–اگر پیج کے لیے کسٹم ٹیمپلیٹ مخصوص کیا گیا ہے، تو ورڈپریس اس فائل کو تلاش کرتا ہے اور اگر مل جائے تو اسے استعمال کرتا ہے۔
2:-page-{slug}.php–اگر کوئی کسٹم ٹیمپلیٹ مخصوص نہیں کیا گیا ہے، تو ورڈپریس ایک مخصوص ٹیمپلیٹ کو پیج سلگ کی بنیاد پر تلاش کرتا ہے اور اگر مل جائے تو استعمال کرتا ہے ۔
3:-page-{id}.php– اگر کوئی خصوصی ٹیمپلیٹ جس میں پیج کا سلگ شامل ہو نہ ملے،تو ورڈپریس ایک مخصوص ٹیمپلیٹ کو پیج ID کی بنیاد پر تلاش کرتا ہے اور اگر مل جائے تو استعمال کرتا ہے ۔
4:-page.php– اگر کوئی خصوصی ٹیمپلیٹ جس میں پیج کا ID شامل ہو نہ ملے تو ورڈپریس تھیم کے ڈیفالٹ پیج ٹیمپلیٹ کو تلاش کرتا ہے اور استعمال کرتا ہے۔
5:-singular.php– اگر page.php نہیں ملتا ہے، تو ورڈپریس پوسٹ کی قسم سے قطع نظر، ایک ہی پوسٹ کے لیے استعمال ہونے والے تھیم کی ٹیمپلیٹ کو تلاش کرتا اور استعمال کرتا ہے۔
6:-index.php–اگر کوئی مخصوص پیج ٹیمپلیٹس نہیں ملتا ہے تو ورڈپریس صفحات کو رینڈر کرنے کے لیے تھیم کی انڈیکس فائل کو استعمال کرتا ہے۔
نوٹ: ورڈپریس کا ایک طے شدہ ٹیمپلیٹ بھی ہے جس کا نام paged.php ہے۔ یہ پیج کی پوسٹ ٹائپ کے لیے استعمال نہیں ہوتا بلکہ آرکائیوز کے متعدد صفحات کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

Top ↑

Page Templates Purpose & User Control

اگر آپ اپنے پیج کے لیے کسٹم پیج ٹیمپلیٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آگے بڑھنے سے پہلے آپ کو کچھ باتوں کا فیصلہ کرنا چاہیے.

  • آیا کہ پیج ٹیمپلیٹ ایک مخصوص پیج کے لیے ہو گا یا کسی بھی صفحہ کے لیے
  • آپ ٹیمپلیٹ کے لیے کس قسم کا کنٹرول صارف کو دینا چاہتے ہیں۔

ہر پیج ٹیمپلیٹ جس میں ٹیمپلیٹ کا نام ہوتا ہے صارف اسے اس وقت منتخب کر سکتا ہے جب وہ نیا پیج بناتا ہے یا پہلے سے بنے ہوئے پیج کو ایڈٹ کرتا ہے۔دستیاب ٹیمپلیٹس کی فہرست Pages > Add New > Attributes > Template پرمل سکتی ہے۔لہذا، ایک ورڈپریس صارف ٹیمپلیٹ کے نام کے ساتھ کسی بھی پیج ٹیمپلیٹ کا انتخاب کرسکتا ہے، جو آپ کا ارادہ نہیں ہوسکتا ہے۔
مثال کے طور پر، اگر آپ اپنے “About” پیج کے لیے مخصوص ٹیمپلیٹ رکھنا چاہتے ہیں تو اس پیج ٹیمپلیٹ کو “About Template” کا نام دینا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ یہ تمام پیجز کو ہر جگہ دستیاب ہوگا یعنی صارف اسے کسی بھی پیج کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔اس کی بجائے، واحد استعمال کے لیے ایک ٹیمپلیٹ بنائیں اور ورڈپریس پیج کو مناسب ٹیمپلیٹ کے ساتھ رینڈر کرے گا، جب بھی کوئی صارف “About” پیج پر جائے گا۔اس کے برعکس، بہت سے تھیمز میں یہ انتخاب کرنے کی صلاحیت شامل ہوتی ہے کہ ایک صفحہ میں کتنے کالم ہوں گے۔ان اختیارات میں سے ہر ایک پیج ٹیمپلیٹ ہے جو ہر پیج کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔اپنے ورڈپریس صارفین کو یہ عام آپشن دینے کے لیے؛ آپ کو ہر آپشن کے لیے پیج ٹیمپلیٹس بنانے ہوں گے اور ہر ایک آپشن کو ٹیمپلیٹ کا نام دینا ہوگا۔
یہ طے کرنا کہ آیا ٹیمپلیٹ ہر پیج کے استعمال کے لیے ہے بمقابلہ؛ واحد استعمال کے لیے اس طریقے سے حاصل کیا جاتا ہے جس طرح فائل کا نام رکھا گیا ہے اور آیا اس میں کوئی خاص تبصرہ ہے یا نہیں۔
نوٹ: بعض اوقات یہ مناسب ہوتا ہے کہ کسی ٹیمپلیٹ کو ہر پیج کے لیےدستیاب ہو؛ چاہے وہ ایک ہی دفعہ استعمال کا معاملہ ہو۔ جب آپ ریلیز کے لیے تھیمز بنا رہے ہوتے ہیں، تو یہ اندازہ لگانا مشکل ہو سکتا ہے کہ صارف اپنے صفحات کو کیا نام دے گا۔ Portfolio صفحات ایک عمدہ مثال ہیں کیونکہ ہر ورڈپریس صارف Portfolio کو یکساں نام نہیں دے گا یا یکساں پیج ID نہیں رکھتا ہے اور پھر بھی وہ اس ٹیمپلیٹ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

Top ↑

File Organization of Page Templates

جیسا کہ آرگنائزنگ تھیم فائلز میں بحث کی گئی ہے، ورڈپریس ذیلی فولڈر page-templates کو پہچانتا ہے۔اس لیے، اپنے تمام page templates کو اس فولڈر میں ذخیرہ کرنا ایک اچھا خیال ہے تاکہ انہیں منظم رکھنے میں مدد مل سکے۔
نوٹ: ایک خصوصی صفحہ ٹیمپلیٹ فائل (جو صرف ایک بار استعمال کے لیے بنائی گئی ہے) ذیلی فولڈر میں نہیں ہو سکتی، اور نہ ہی، اگر چائلڈ تھیم استعمال کر رہی ہو، تو پیرنٹ تھیم کے فولڈر میں۔

Top ↑

Creating Custom Page Templates

کبھی کبھی آپ ایک ٹیمپلیٹ چاہتے ہیں جو کسی بھی صفحہ، یا متعدد صفحات کے ذریعہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔کچھ ڈویلپر اپنے ٹیمپلیٹس کو فائل نام کے سابقہ کے ساتھ گروپ کریں گے، جیسے page_two-columns.php
اہم! صفحہ کا استعمال نہ کریں- بطور سابقہ، کیونکہ ورڈپریس فائل کی تشریح ایک خصوصی ٹیمپلیٹ کے طور پر کرے گا، جس کا مقصد آپ کی سائٹ پر صرف ایک صفحہ پر لاگو کرنا ہے۔
ایک نیا پیج ٹیمپلیٹ بنانے کا تیز، محفوظ طریقہ page.php کی ایک کاپی بنانا اور نئی فائل کو ایک الگ فائل نام دینا ہے۔ اس طرح، آپ اپنے دوسرے صفحات کے HTML ڈھانچے کے ساتھ شروعات کرتے ہیں اور آپ اپنی ضرورت کے مطابق نئی فائل میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
عالمی ٹیمپلیٹ بنانے کے لیے، فائل کے اوپری حصے میں ایک ابتدائی PHP تبصرہ لکھیں جس میں ٹیمپلیٹ کا نام درج ہو۔ جیسے.

یہ ایک اچھا خیال ہے کہ ایک ایسا نام منتخب کریں جو اس بات کی وضاحت کرتا ہو کہ ٹیمپلیٹ کیا کرتا ہے کیونکہ ورڈپریس صارفین جب پیج میں ترمیم کر رہے ہوتے ہیں تو یہ نام نظر آتا ہے۔مثال کے طور پر، آپ اپنے ٹیمپلیٹ کو ہوم پیج، بلاگ یا پورٹ فولیو کا نام دے سکتے ہیں۔
TwentyFourteen تھیم کی یہ مثال ایک صفحہ ٹیمپلیٹ بناتی ہے جسے Full Width Page کہا جاتا ہے:

ایک بار جب آپ فائل کو اپنے تھیم کے فولڈر میں اپ لوڈ کر لیتے ہیں (مثال کے طور پر، page-templates)، تو اپنے ایڈمن ڈیش بورڈ میں Page > Edit screen پر جائیں۔
صفات کے نیچے دائیں طرف آپ کو templates نظر آئے گا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں صارفین آپ کےglobal page templates. تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

منتخب فہرست کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی 250px ہے، اس لیے طویل ناموں کو کاٹا جا سکتا ہے۔

Top ↑

Creating a Custom Page Template for One Specific Page

جیسا کہ ٹیمپلیٹ درجہ بندی کے پیج میں ذکر کیا گیا ہے، آپ کسی مخصوص پیج کے لیے ایک ٹیمپلیٹ بنا سکتے ہیں۔ایک مخصوص صفحہ کے لیے ٹیمپلیٹ بنانے کے لیے، اپنی موجودہ page.php فائل کاپی کریں اور اپنے صفحہ کے سلگ یا ID کے ساتھ اس کا نام تبدیل کریں:

  • page-{slug}.php
  • page-{ID}.php

مثال کے طور پر: آپ کے About صفحہ میں ‘about’ کا سلگ اور 6 کا ID ہے۔ اگر آپ کے ایکٹو تھیم کے فولڈر میں page-about.php یا page-6.php نام کی فائل ہے، تو ورڈپریس خود بخود About page کو رینڈر کرنے کے لیے اس فائل کو تلاش کر کے استعمال کرے گا۔
خصوصی صفحہ ٹیمپلیٹس استعمال کرنے کے لیے، یہ آپ کے تھیم کے فولڈر میں ہونے چاہئیں (یعنی /wp-content/themes/my-theme-name/ )۔

Top ↑

Creating page templates for specific post types

بطور ڈیفالٹ، کسٹم پیج ٹیمپلیٹ “پیج” پوسٹ کی قسم کے لیے دستیاب ہوگا۔
مخصوص پوسٹ کی اقسام کے لیے پیج ٹیمپلیٹ بنانے کے لیے، ٹیمپلیٹ کے نام کے نیچے پوسٹ کی قسموں کے ساتھ ایک لائن شامل کریں جن کی آپ ٹیمپلیٹ کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

جب پوسٹ ٹائپ کے لیے کم از کم ایک ٹیمپلیٹ موجود ہوتا ہے، تو ‘Post Attributes’ میٹا باکس back end پر ظاہر ہو جائے گا، ‘page-attributes’ یا کسی اور چیز کے لیے پوسٹ ٹائپ سپورٹ شامل کرنے کی ضرورت کے بغیر۔ جب آپ کسی پوسٹ ٹائپ کا اندراج کرتے ہیں تو ‘Post Attributes’لیبل کو ‘attributes’ لیبل کی بدولت ہر پوسٹ کے لحاظ سے حسب منشاء تبدیل کر سکتے ہے.

Top ↑

Using Conditional Tags in Page Templates

آپ اپنے تھیم کی page.php فائل میں مشروط ٹیگز کی مدد سے خاص پیج کے لیے چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔مثال کے طور پر، نیچے دیا گیا کوڈ آپ کے صفحہ اول(front page) کے لیے فائل header-home.php لوڈ کرتا ہے، لیکن آپ کے About پیج کے لیے ایک اور فائل (header-about.php) لوڈ کرتا ہے، اور پھر دوسرے تمام پیجزکے لیے پہلے سے طے شدہ header.php فائل کا اطلاق کرتا ہے۔

Top ↑

Identifying a Page Template

اگر آپ کا ٹیمپلیٹ () body_class فنکشن استعمال کرتا ہے، تو WordPress اپنے باڈی ٹیگ میں اس طرح کلاسز پرنٹ کرے گا
یہاں پیج سے مراد پوسٹ ٹائپ ، page-id-6 سے مراد پیج کی آئی.ڈی اور page-template-default سے مراد وہ تیمپلیٹ ہے جو آپ نے پیج بناتے وقت منتخب کیا تھا.
نوٹ: ایک خصوصی ٹیمپلیٹ (page-{slug}.php یا page-{ID}.php) بھی اپنی باڈی کلاس کے بجائے page-template-default کلاس حاصل کرتا ہے۔
جب آپ کسٹم پیج ٹیمپلیٹ استعمال کر رہے ہوتے ہیں، تو کلاس پیج ٹیمپلیٹ پرنٹ ہو گی، اس کے ساتھ مخصوص ٹیمپلیٹ کا نام رکھنے والی کلاس بھی پرنٹ ہو گی۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کی کسٹم پیج ٹیمپلیٹ فائل کا نام درج ذیل ہے:

پھر تیار کردہ HTML مندرجہ ذیل ہو گا:

page-template-my-custom-page-php کلاس کو دیکھیں جو باڈی ٹیگ پر لاگو ہوتی ہے۔

Top ↑

Page Template Functions

یہ بلٹ ان ورڈپریس فنکشنز اور میتھڈز پیج ٹیمپلیٹس کے ساتھ کام کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں:

    <()li> get_page_template پیج ٹیمپلیٹ کا راستہ مہیا کرتا ہے جو پیج کو رینڈر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

    <()li>wp_get_theme()->get_page_template موجودہ active تھیم کے لیے دستیاب تمام کسٹم پیج ٹیمپلیٹس کو مہیا کرتا ہے۔ get_page_templates() ایک میتھڈ ہے جو WP_Theme کلاس میں پایا جاتا ہے.

    <()li>is_page_template صحیح یا غلط بولین ویلیو دیتا ہے جو اس بات پر منحصر ہے کہ صفحہ کو رینڈر کرنے کے لیے کسٹم پیج ٹیمپلیٹ کا استعمال کیا گیا تھا یا نہیں۔

    <()li>get_page_template_slug دی گئی پوسٹ کے لیے مخصوص ٹیمپلیٹ فائل کا نام حاصل کرتا ہے۔جب ڈیفالٹ پیج ٹیمپلیٹ استعمال میں ہو تو خالی سٹرنگ لوٹاتا ہے۔ اگر پوسٹ موجود نہیں ہے تو غلط لوٹاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں