پوسٹ ٹیمپلیٹ فائلیں ۔

پوسٹ ٹیمپلیٹ فائلیں ۔

بہت ساری ٹیمپلیٹ فائلیں ہیں جو ورڈپریس پوسٹ کی پوسٹ ٹائپ کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔بلاگ یا اس کی پوسٹس سے متعلقہ کوئی بھی مواد پوسٹ کی پوسٹ ٹائپ کے اندر ہوتا ہے۔

Index.php

index.php پوسٹ کی پوسٹ ٹائپس کو ظاہر کرے گا اگر اس کی جگہ پر کوئی دوسری ٹیمپلیٹ فائل نہیں ہے۔جیسا کہ بہت سی جگہوں پربیان گیا ہے، ہر تھیم کے درست ہونے کے لیے ایک index.php فائل کا ہونا ضروری ہے۔بہت سے بنیادی تھیمز صرف index.php کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کی پوسٹ اقسام کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہو سکتے ہیں،لیکن اوپر دیے گئے معاملات کی بنیاد پر دوسری ٹیمپلیٹ فائلوں کو بنانے کا جواز پیش کریں گے۔اکثر آپ منفرد مواد کا ڈھانچہ یا لے اؤٹ چاہتے ہیں جواس پر منحصر ہے کہ کیا دکھایا جا رہا ہے۔سائٹ کے اندر موجود سیاق و سباق کی بنیاد پر مواد کے ڈھانچے کو حسب ضرورت بنانے کے لیے آپ بہت سے ٹیمپلیٹس استعمال کر سکتے ہیں۔دو سب سے زیادہ قابل ذکر پوسٹ ٹیمپلیٹ فائلیں home.php اور single.php ہیں جو بالترتیب پوسٹس کی فیڈ اور واحد پوسٹ دکھاتی ہیں۔

Top ↑

Home.php

جب ایک static صفحہ اول استعمال کیا جاتا ہے اور سائٹ میں بلاگ کی فہرست کے لیے ایک صفحہ متعین کیا جاتا ہے تو home.php فائل کو نامزد بلاگ لسٹ پیج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔کسٹم پیج ٹیمپلیٹ بنانے پر اس ٹیمپلیٹ کے استعمال کو ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ کسٹم پیج ٹیمپلیٹ پر بلاگ کی صفحہ بندی ٹھیک سے کام نہیں کرے گی۔اگر تھیم میں کوئی home.php نہیں ہے تو index.php اس کی بجائے استعمال کی جائے گا۔

Top ↑

Single.php

اچھی بات یہ ہے کہ آپ اپنی ٹیمپلیٹ کے ڈھانچے میں جتنا ممکن ہو سکے سادہ بنائیں اور مزید ٹیمپلیٹس اس وقت تک نہ بنائیں جب تک کہ آپ کو ان کی حقیقی ضرورت نہ ہو۔لہذا، زیادہ تر تھیم ڈویلپرز single-post.php فائل نہیں بناتے کیونکہ single.php ہی کافی ہے۔زیادہ تر، تمام تھیمز میں single.php ہونی چاہیے۔ذیل میں Twenty Fifteen تھیم سے single.php فائل کی مثال دی گئی ہے۔

اوپر دیے گئے کوڈ کی مثال میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہیڈر ()get_header کے ساتھ شامل گیا ہے پھر دو HTML ٹیگ شامل کے گے ہیں۔اس کے بعد لوپ شروع ہوتی ہے اور ٹیمپلیٹ ٹیگ get_template_part(‘content’, get_post_format())استعمال کیا گیا ہے جو ()get_post_format کی مدد سے پوسٹ کی قسم کا تعین کرکے مناسب مواد ڈیٹا بیس سے لا کر مطلوبہ جگہ پر شامل کرتا ہے۔اس کے بعد ()comments_template نامی ٹیمپلیٹ ٹیگ استعمال کیا گیا جو تبصروں پر مبنی مواد مطلوبہ جگہ پر شامل کرتا ہے.پھر کچھ صفحہ بندی ہے۔آخر میں divs کو بند کر دیا گیا ہے اور پھر() get_footer کی مدد سے پیج میں فوٹر شامل کیا گیا ہے۔

Top ↑

Singular.php

ورڈپریس ورژن 4.3 میں singular.php شامل کی گیی ہے جو درجہ بندی میں پوسٹس کے لیے single.php، pages کے لیے page.php، کے بعد آتا ہے۔یہ ٹیمپلیٹ ()is_singular کے اصولوں کی پیروی کرتا ہے اور ایک ہی پوسٹ کے لیے استعمال ہوتا ہے قطع نظر اس کے کہ پوسٹ کی قسم کیا ہے۔تھیمز جنہوں نے ان دونوں فائلوں کے لیے ایک ہی کوڈ کا استعمال کیا۔ اب وہ مخصوص ایک ٹیمپلیٹ کی مدد سے کوڈ کو آسان بنا سکتے ہیں۔

Top ↑

Archive.php

جب تک کوئی ڈویلپر اپنے ٹیمپلیٹس میں پرمالنک کے ساتھ میٹا ڈیٹا شامل نہیں کرتا، تب تک archive.php کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔میٹا ڈیٹا پوسٹ سے منسلک معلومات ہے۔مثال کے طور پر جس تاریخ کو کچھ پوسٹ کیا گیا ، مصنف کا نام، اور پوسٹ کے لیے استعمال کی گئی کوئی بھی کیتگریز، ٹیگز، یا ٹیکسونومیز سبھی میٹا ڈیٹا کی مثالیں ہیں۔جب کسی ویب سائٹ کا وزیٹر میٹا ڈیٹا پر کلک کرتا ہے، تو archive.php میٹا ڈیٹا کے اس ٹکڑے سے وابستہ کسی بھی پوسٹ کو رینڈر کرے گی۔مثال کے طور پر، اگر کوئی وزیٹر کسی مصنف کے نام پر کلک کرتا ہے، تو archive.php اس مصنف کی تمام پوسٹس دکھائے گی۔
عام طور پر، archive.php کے ذریعے دکھائے جانے والے صفحہ کا عنوان اس میٹا ڈیٹا کا نام ہو گا جس پر صارف نے کلک کیا ہے۔لہذا اگر صارف نے مصنف کے نام پر کلک کیا تو، دیگر تمام مصنفین کی پوسٹس کو ظاہر کرنے والے پیج کا نام مصنف کا نام ہی ہو گا اور اکثر میٹا ڈیٹا کے بارے میں اضافی وضاحت ہو سکتی ہے۔یہاں ٹوئنٹی ففٹین تھیم سے archive.php فائل کی مثال دی گئی ہے۔یہ اسنیپٹ کوڈ کا واحد ٹکڑا ہے جو archive.php فائل کو home.php یا index.php فائل سے مختلف بناتا ہے۔

Top ↑

Author.php and Date.php

Author.php اور date.php زیادہ مخصوص آرکائیو قسم کی فائلیں ہیں۔اگر آپ کو ریفریشر کی ضرورت ہو تو چیک کریں کہ وہ ٹیمپلیٹ کے درجہ بندی میں کہاں فٹ ہیں۔عام طور پر، archive.php زیادہ تر تھیمز کی ضروریات کے لیے کافی ہوگی اور آپ کو یہ ٹیمپلیٹس بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Top ↑

Author.php

اگر آپ ایک ایسا تھیم بنا رہے ہیں جو ایک سے زیادہ مصنفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تو author.php ٹیمپلیٹ بنانا سمجھ میں آ سکتا ہے۔author.php ٹیمپلیٹ میں آپ کسی مصنف کے بارے میں مزید معلومات فراہم کر سکتے ہیں، ان کے گریواٹر، ان کی سوشل میڈیا سائٹس اور پھر ان کی لکھی ہوئی تمام پوسٹس۔یہ صرف archive.php فائل پر انحصار کرنے سے ایک قدم اوپر ہوگا۔
مزید برآں، آپ انفرادی مصنف کے لیے مصنف کی ID یا nicename کا استعمال کر کے مخصوص author.php فائلیں بنا سکتے ہیں۔مثال کے طور پر، فرض کریں کہ بہت سے مہمان مصنفین والی سائٹ کے لیے جان ڈو ہیڈ مصنف ہیں۔آپ چاہتے ہیں کہ تمام مہمان مصنفین کی معلومات author.php کے ساتھ ظاہر ہوں۔لیکن آپ author-johndoe.php فائل بنا کر جان ڈو کے لیے مزید معلومات پر مبنی ایک مخصوص مصنف پیج بنا سکتے ہیں اگر اس کی ID 3 ہے تو آپ author-3.php فائل بھی بنا سکتے ہیں۔

Top ↑

Date.php

اسی طرح، اگر آپ میگزین یا نیوز ویب سائٹس کے لیے تھیم بنا رہے ہیں،date.php فائل کو بنانا سمجھ میں آسکتا ہے کیونکہ یہ ویب سائٹس اپنے مضامین اور پوسٹس کو تاریخ یا مسئلہ کے لحاظ سے اکثر ترتیب دیتی ہیں۔مزید برآں، اگر آپ کو اس کے لیے کافی جواز مل گیا تو آپ ایک day.php، month.php، یا year.php بنا سکتے ہیں۔

Top ↑

Category.php, Tag.php, and Taxonomy.php

اگر آپ کو ریفریشر کی ضرورت ہے کہ کیٹیگریز، ٹیگز، اور ٹیکسنومیز کیا ہیں تو آپ ان کا صفحہ دیکھ سکتے ہیں۔ اکثر آپ کو ان ٹیمپلیٹ فائلوں کو بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔تاہم،اگرآپ فوڈ بلاگرز کے لیے تھیم بنا رہے ہیں تو ان مخصوص ٹیمپلیٹس کو بنانے کا جواز بنتا ہے.فوڈ بلاگر کی ویب سائٹ میں، کیٹگرییز عظیم ریستوراں، خوبصورت کھانا، نسلی کھانا، اور ترکیبیں ہو سکتے ہیں۔ہو سکتا ہے کہ آپ چاہتے ہوں کہ آپ کی زیادہ تر بلاگز پوسٹیں اسی طرح دکھائی دیں، سوائے اس بلاگ کے جن کوبطور ریسیپیز ترتیب دیا گیا ہے،کیونکہ تمام ترکیبوں میں اجزاء اور ہدایات کے حصے ہوتے ہیں۔اس لیے، آپ اپنی ریسیپی بلاگ پوسٹس کو گرڈ ویو میں دکھانے کے لیے ایک category-recipe.php فائل بنانا چاہیں گے جس میں ترکیب کے بارے میں کچھ اہم تفصیلات موجود ہوں گی۔
مزید برآں، آپ جس تھیم کو بنا رہے ہیں اس کے لیے شاید چاکلیٹ واقعی ایک اہم ٹیگ ہے۔ایک tag-chocolate.php فائل بنانا سمجھ میں آ سکتا ہے تاکہ آپ چاکلیٹ کی خصوصی بینر امیج ڈسپلے کر سکیں۔

Top ↑

Search.php

زیادہ تر تھیمز میں search.php فائل ہوتی ہے لہذا یہ صارفین کے لیے واضح ہے کہ یہاں وہ اپنے استفسار کو استعمال کر سکتے ہیں۔استفسار کے نتائج کی نشاندہی کرنے والے کسی قسم کے ہیڈر کا ہونا عام سی بات ہے جیسے کہ یہ ٹکڑا twenty fifteen تھیم میں پایا جاتا ہے۔

کوڈ کا یہ ٹکڑا اس استفسار کو ڈیٹا بیس سےڈھونڈ کر لاتا ہے جسے ()get_search_query کے ساتھ تلاش کیا گیا تھا۔اکثر search.php مکمل مواد کی بجائے صرف اقتباس کو دکھاتا ہے کیونکہ صارف یہ تعین کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے کہ آیا مضمون یا صفحہ ان کی تلاش کے مطابق ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں