ٹیمپلیٹ کی درجہ بندی

جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے کہ، ٹیمپلیٹ فائلیں ماڈیولر فائلیں ہوتی ہیں جن کوبار بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔کچھ ٹیمپلیٹ فائلیں آپ کی سائٹ کے تمام صفحات پر استعمال ہوتی ہیں جیسے ہیڈر (header )اور فٹر (footer )ٹیمپلیٹس. جبکہ دیگر صرف مخصوص حالات میں استعمال ہوتے ہیں۔
یہ مضمون بتاتا ہے کہ کس طرح ورڈپریس یہ تعین کرتا ہے کہ انفرادی صفحات پر کون سی ٹیمپلیٹ فائل استعمال کرنی ہے۔اگر آپ موجودہ ورڈپریس تھیم کو اپنی مرضی کے مطابق بنانا چاہتے ہیں تو یہ آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرے گا کہ کونسی ٹیمپلیٹ فائل میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے۔
نوٹ: آپ مشروط ٹیگز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں یہ کنٹرول کرنے کے لیے کہ مخصوص صفحہ پرکون سی ٹیمپلیٹس فائلز لوڈ کرنی ہیں۔

Top ↑

جائزہ Overview

ورڈپریس query string کا استعمال کرتا ہے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ صفحہ کو ظاہر کرنے کے لیے کون سا ٹیمپلیٹ یا ٹیمپلیٹس کا سیٹ استعمال کیا جانا چاہیے ۔query string وہ معلومات ہے جو آپ کی ویب سائٹ کے ہر حصے کے لنک میں موجود ہوتی ہے۔
سیدھے الفاظ میں، ورڈپریس ٹیمپلیٹ کے مجموعے میں اس وقت تک تلاش کرتا ہے جب تک کہ اسے مطلوبہ ٹیمپلیٹ فائل نہ مل جائے۔اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ کون سی ٹیمپلیٹ فائل استعمال کرنی ہے، ورڈپریس مندرجہ ذیل تین قوانین پر عمل کرتا ہے.
1:- یہ ہر query سٹرنگ کا اس کی ٹائپ سے موازنہ کرتا ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ کس صفحے کی درخواست کی جا رہی ہے۔جیسے search page, category page وغیرہ.
2:- یہ ٹیمپلیٹ کو اس ترتیب میں منتخب کرتا ہے جو ٹیمپلیٹ کے درجہ بندی میں طے کی گئی ہوتی ہے۔
3:- یہ موجودہ تھیم ڈائرکٹری میں مخصوص ناموں والی ٹیمپلیٹ فائلوں کو تلاش کرتا ہے اور پہلی میل کھانے والی ٹیمپلیٹ فائل کا استعمال کرتا ہے-جیسا کہ درجہ بندی کے ذریعہ بیان کیا گیا ہے۔
بنیادی index.php ٹیمپلیٹ فائل کو چھوڑ کر، آپ یہ انتخاب کر سکتے ہیں آیاکہ آپ کسی خاص ٹیمپلیٹ فائل کو استعمال کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
نوٹ: ان مثالوں میں پی ایچ پی فائل ایکسٹینشن استعمال کی گئی ہے۔ بلاک تھیمز میں، اس کے بجائے HTML فائلیں استعمال کی جاتی ہیں، لیکن template hierarchy ایک جیسی ہے۔
اگر ورڈپریس درخواست کردہ ٹیمپلیٹ فائل نہیں ڈھونڈ سکتا ہے، تو یہ درجہ بندی میں اگلی فائل پر چلا جائے گا۔اگر اسے درخواست کے مطابق کوئی بھی فائل نہیں ملتی ہے تو یہ تھیم کی index.php فائل کو استعمال کرے گا.
جب آپ چائلڈ تھیم استعمال کر رہے ہوتے ہیں، تو آپ اپنی چائلڈ تھیم میں جو بھی فائل شامل کرتے ہیں وہی فائل پیرنٹ تھیم میں اوور رائڈ ہو جائے گی۔مثال کے طور پر، دونوں تھیمز ایک ہی ٹیمپلیٹ category.php پر مشتمل ہیں، پھر چائلڈ تھیم کا category.php ٹیمپلیٹ استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر چائلڈ تھیم مخصوص ٹیمپلیٹ پر مشتمل ہے جیسے category-unicorns.php اور پیرنٹ تھیم کم ترجیحی ٹیمپلیٹ پر مشتمل ہے جیسے category.php، تو چائلڈ تھیم کا category-unicorns.php استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کے برعکس، اگر کسی چائلڈ تھیم میں صرف عمومی ٹیمپلیٹ ہوتا ہے جیسے category.php اور پیرنٹ تھیم میں مخصوص ہوتا ہے جیسےcategory-unicorns.php تو پیرنٹ تھیم کا category-unicorns.php استعمال کیا جاتا ہے۔

Top ↑

مثالیں Examples

اگر آپ کا بلاگ http://example.com/blog/ پر ہے اور کوئی وزیٹر category کے صفحے کے لنک پر کلک کرتا ہے جیسے http://example.com/blog/category/your-cat/۔ ورڈپریس موجودہ تھیم کی ڈائرکٹری میں ایک ٹیمپلیٹ فائل تلاش کرتا ہے جو صحیح صفحہ بنانے کے لیے category کی ID سے میل کھاتا ہے۔
خاص طور پر، ورڈپریس اس طریقہ کار کی پیروی کرتا ہے:
1:- یہ موجودہ تھیم ڈائرکٹری میں ایک ٹیمپلیٹ فائل تلاش کرتا ہے جو کیٹگری سلگ سے میل کھاتی ہے۔اگر کیٹگری سلگ “unicorns” ہے، تو ورڈپریس category-unicorns.php نامی ٹیمپلیٹ فائل تلاش کرتا ہے۔
2:- اگر category-unicorns.php غائب ہے اور category کی آئی.ڈی(ID) 4 ہے، تو ورڈپریس category-4.php نامی ٹیمپلیٹ فائل تلاش کرتا ہے۔
3:- اگر category-4.php غائب ہے، تو ورڈپریس ایک عام category کی ٹیمپلیٹ فائل، category.php تلاش کرے گا۔
4:- اگر category.php موجود نہیں ہے تو ورڈپریس ایک عام آرکائیو ٹیمپلیٹ، archive.php تلاش کرے گا۔
5:- اگر archive.php بھی غائب ہے، تو ورڈپریس مرکزی تھیم ٹیمپلیٹ فائل، index.php پر واپس آ جائے گا۔

Top ↑

بصری جائزہ Visual Overview

درج ذیل خاکہ سے پتہ چلتا ہے کہ ورڈپریس ٹیمپلیٹ کی درجہ بندی کی بنیاد پر کسی پیج کو بنانے کے لیے کن ٹیمپلیٹ فائلوں کا استعمال کرتا ہے۔

All Cradit Goes to WordPress.org

Top ↑

ٹیمپلیٹ کی درجہ بندی کی تفصیل The Template Hierarchy In Detail

جبکہ ٹیمپلیٹ کی درجہ بندی کو خاکہ کی مدد سےسمجھنا آسان ہے۔درج ذیل حصے اس ترتیب کو بیان کرتے ہیں جس میں ورڈپریس متعدد سوالات کی اقسام کی بنیاد پر ٹیمپلیٹ فائلز کو استعمال کرتا ہے۔

Top ↑

ہوم پیج ڈسپلے Home Page display

پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کےطور پر، WordPress آپ کی تازہ ترین بلاگ پوسٹس کو ظاہر کرنے کے لیے آپ کی سائٹ کا ہوم پیج استعمال کرتا ہے۔اس پیج کو بلاگ پوسٹس انڈیکس پیج بھی کہا جاتا ہے۔آپ اپنی بلاگ پوسٹس کو علیحدہ static page پر ڈسپلے کرنے کے لیے بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔ٹیمپلیٹ فائل home.php کا استعمال بلاگ پوسٹس انڈیکس کو رینڈر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے،چاہے اسے صفحہ اول کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہو یا علیحدہ static page پر۔اگر home.php موجود نہیں ہے تو ورڈپریس index.php استعمال کرے گا۔

  1. home.php
  2. index.php

نوٹ: اگر front-page.php موجود ہے تو یہ home.php ٹیمپلیٹ کو اوور رائیڈ کر دے گا۔

Top ↑

فرنٹ پیج ڈسپلے Front Page display

front-page.php ٹیمپلیٹ فائل آپ کی سائٹ کے فرنٹ پیج کو رینڈر کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے،چاہے فرنٹ پیج بلاگ پوسٹس انڈیکس دکھاتا ہو (جیساکہ اوپر مذکورہے) یا ایک static page۔صفحہ اول کا ٹیمپلیٹ بلاگ پوسٹس انڈیکس (home.php) ٹیمپلیٹ پر فوقیت رکھتا ہے۔اگر front-page.php فائل موجود نہیں ہے، تو ورڈپریس یا تو home.php یا page.php فائلوں کو admin panel>settings.reading میں سیٹ اپ کے لحاظ سے استعمال کرے گا۔اگر ان میں سے کوئی بھی فائل موجود نہیں ہے تو یہ index.php فائل استعمال کرے گی۔
1:- front-page.php – “آپ کی تازہ ترین پوسٹس” یا “ایک static page” دونوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ admin panel سیکشن میں admin panel>settings.reading کے your homepage display سیکشن کے مطابق ڈسپلے کرتا ہے۔
2:-home.php – اگر ورڈپریس front-page.php کو نہیں ڈھونڈ سکتا ہے اور “آپ کی تازہ ترین پوسٹس” کو فرنٹ پیج ڈسپلے سیکشن میں سیٹ کیا گیا ہے، تو یہ home.php کو تلاش کرے گا۔ مزید برآں، ورڈپریس اس فائل کو تلاش کرے گا جب پوسٹس کا صفحہ فرنٹ پیج ڈسپلے سیکشن میں سیٹ ہو گا۔
3:- page.php – جب “فرنٹ پیج” فرنٹ پیج ڈسپلے سیکشن میں سیٹ کیا جاتا ہے۔
4:-index.php – جب فرنٹ پیج میں “آپ کی تازہ ترین پوسٹس” front page displays section سیکشن میں سیٹ کی جاتی ہیں لیکن home.php موجود نہیں ہوتا یا جب فرنٹ پیج سیٹ ہوتا ہے لیکن page.php موجود نہیں ہوتا ہے۔
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، ورڈپریس جو راستہ اختیار کرتا ہے اس کے بہت سے اصول ہیں۔مندرجہ بالا چارٹ کا استعمال اس بات کا تعین کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ ورڈپریس کیا ڈسپلے کرے گا۔

Top ↑

رازداری پالیسی پیج دیکھانا Privacy Policy Page display

privacy-policy.php ٹیمپلیٹ فائل آپ کی سائٹ کے رازداری پالیسی کے صفحے کو پیش کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔پرائیویسی پالیسی پیج ٹیمپلیٹ کو statice page ٹیمپلیٹ (page.php)پر فوقیت حاصل ہے۔اگر privacy-policy.php فائل موجود نہیں ہے، تو ورڈپریس دستیاب ٹیمپلیٹس کے لحاظ سے یا تو page.php یا singular.php فائلوں کا استعمال کرے گا۔اگر ان میں سے کوئی بھی فائل موجود نہیں ہے تو یہ index.php فائل استعمال کرے گی۔
1:- privacy-policy.php- اس کا استعمال Change your Privacy Policy page سیکشن میں سیٹ کردہ پرائیویسی پالیسی پیج کے لیے کیا جاتا ہے۔admin panel>settings.Privacy
2:- custom template file – اس کا استعمال کسی پیج کو page template تفویض کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ()get_page_templates دیکھیں۔
3:- page-{slug}.php- اگر پیج سلگ پرائیویسی ہے تو، ورڈپریس page-privacy.php استعمال کرنے کے لیے تلاش کرے گا۔
4:- page-{id}.php- اگر پیج کی آئی.ڈی 6 ہے تو، ورڈپریس page-6.php استعمال کرنے کے لیے تلاش کرے گا۔.
5:- .page.php
6:- singular.php
7:-index.php

Top ↑

واحد پوسٹ Single Post

سنگل پوسٹ ٹیمپلیٹ فائل کو ایک پوسٹ رینڈر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ورڈپریس مندرجہ ذیل راستے کا استعمال کرتا ہے:
1:-single-{post-type}-{slug}.php-سب سے پہلے، ورڈپریس مخصوص پوسٹ کے لیے ٹیمپلیٹ تلاش کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر پوسٹ کی قسم پروڈکٹ ہے اور پوسٹ سلگ dmc-12 ہے،ورڈپریس single-product-dmc-12.php تلاش کرے گا۔
2:-single-{post-type}.php-اگر پوسٹ کی قسم پروڈکٹ ہے تو ورڈپریس single-product.php تلاش کرے گا۔
3:-single.php-ورڈپریس پھر single.php پر واپس آتا ہے۔
4:-singular.php- ورڈپریس پھر singular.php پر واپس آتا ہے
5:- index.php-آخر میں، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، ورڈپریس بالآخر index.php پر واپس آتا ہے۔

Top ↑

واحد پیج Single Page

ٹیمپلیٹ فائل جواس static page کو پیش کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے جس کی post-type پیج ہوتی ہے۔ نوٹ کریں کہ پوسٹ کی دیگر اقسام کے برعکس، page ورڈپریس کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے اور درج ذیل راستے کا استعمال کرتا ہے:
1:- page کو تفویض کردہ page ٹیمپلیٹ
2:-page-{slug}.php- اگر page سلگ recent-news ہے، تو ورڈپریس page-recent-news.php کو استعمال کرنے کے کیے تلاش کرے گا۔
3:-page-{id}.php- اگر page کی آئی.ڈی 6 ہے، تو ورڈپریس page-6.php کو استعمال کرنے کے کیے تلاش کرے گا۔
4:-page.php-ورڈپریس پھر page.php پر واپس آتا ہے.
5:-singular.php-ورڈپریس پھر singular.php پر واپس آتا ہے.
6:- index.php-آخر میں، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، ورڈپریس بالآخر index.php پر واپس آتا ہے۔

Top ↑

کیٹگری Category

category archive انڈیکس صفحات کو رینڈر کرنے لیے ورڈپریس درج ذیل راستے کا استعمال کرتا ہے:
1:-category-{slug}.php- اگر کیٹگری کی سلگ نیوز ہے، تو ورڈپریس category-news.php کو تلاش کرے گا۔
2:-category-{id}.php- اگر categoryکی آئی.ڈی 6 ہے، تو ورڈپریس category-6.php کو استعمال کرنے کے کیے تلاش کرے گا۔
3:-category.php- ورڈپریس پھر category.php پر واپس آتا ہے.
4:-archive.php- ورڈپریس پھر archive.php پر واپس آتا ہے.
5:- index.php-آخر میں، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، ورڈپریس بالآخر index.php پر واپس آتا ہے۔

Top ↑

ٹیگ Tag

ٹیگ آرکائیو انڈیکس pageکو ظاہر کرنے کے لیے، ورڈپریس درج ذیل راستے کا استعمال کرتا ہے:
1:-tag-{slug}.php -اگر tag کی سلگ نیوز ہے، تو ورڈپریس tag-news.php کو تلاش کرے گا۔
2:-tag-{id}.php-اگر tagکی آئی.ڈی 6 ہے، تو ورڈپریس tag-6.php کو تلاش کرے گا۔
3:-tag.php-ورڈپریس پھر tag.php پر واپس آتا ہے.
4:- archive.php-ورڈپریس پھر archive.php پر واپس آتا ہے.
5:- index.php-آخر میں، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، ورڈپریس بالآخر index.php پر واپس آتا ہے۔

Top ↑

خودساختہ ٹیکسونومیز Custom Taxonomies

خودساختہ ٹیکنومیز قدرے مختلف ٹیمپلیٹ فائل کا راستہ استعمال کرتی ہیں:
1:-taxonomy-{taxonomy}-{term}.php-اگر ٹیکسونومی “sometax” ہے، اور ٹیکسونومی کی ٹرم someterm ہے، تو ورڈپریس taxonomy-sometax-someterm.php کو تلاش کرے گا۔
2:-taxonomy-{taxonomy}.php-اگر ٹیکسونومی sometax ہوتی تو ورڈپریس taxonomy-sometax.php کو تلاش کرے گا۔
3:-taxonomy.php-ورڈپریس پھر taxonomy.php پر واپس آتا ہے.
4:-archive.php-ورڈپریس پھر taxonomy.php پر واپس آتا ہے.
5:- index.php-آخر میں، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، ورڈپریس بالآخر index.php پر واپس آتا ہے۔

Top ↑

خودساختہ پوسٹ کی اقسام Custom Post Types

خودساختہ پوسٹ کی اقسام مناسب آرکائیو انڈیکس پیج کو پیش کرنے کے لیے درج ذیل راستے کا استعمال کرتی ہیں۔
1:-archive-{post_type}.php-اگر پوسٹ کی قسم پروڈکٹ ہے، تو ورڈپریس archive-product.php کو تلاش کرے گا۔
2:-archive.php-ورڈپریس پھر archive.php پر واپس آتا ہے.
3:- index.php-آخر میں، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، ورڈپریس بالآخر index.php پر واپس آتا ہے۔

Top ↑

مصنف کا ڈسپلے Author display

مندرجہ بالا مثالوں کی بنیاد پر، مصنف کے آرکائیو انڈیکس صفحات کو پیش کرنا کافی وضاحتی ہے:
1:-author-{nicename}.php-اگر مصنف کا نام میٹ ہے، تو ورڈپریس author-matt.php کو تلاش کرے گا۔
2:-author-{id}.php-اگر author کی آئی.ڈی 6 ہے، تو ورڈپریس author-6.php کو تلاش کرے گا۔
3:-author.php-ورڈپریس پھر author.php پر واپس آتا ہے.
4:-ورڈپریس پھر archive.php پر واپس آتا ہے.
5:- index.php-آخر میں، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، ورڈپریس بالآخر index.php پر واپس آتا ہے۔

Top ↑

تاریخ Date

تاریخ پر مبنی آرکائیو انڈیکس کے صفحات آپ کی توقع کے مطابق پیش کیے گئے ہیں:
1:-date.php- سب سے پہلے ورڈپریس تاریخ کے لحاظ سے کسی پوسٹ کو تلاش کرتا ہے.
2:-ورڈپریس پھر archive.php پر واپس آتا ہے.
3:- index.php-آخر میں، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، ورڈپریس بالآخر index.php پر واپس آتا ہے۔

Top ↑

تلاش کا نتیجہ Search Result

تلاش کے نتائج اسی طرز کی پیروی کرتے ہیں جیسے دوسری ٹیمپلیٹ کی اقسام:
1:-search.php- سب سے پہلے یہ صارف کی ان پٹ کے مطابق مواد کو تلاش کرتا ہے.
2:- index.php-آخر میں، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، ورڈپریس بالآخر index.php پر واپس آتا ہے۔

Top ↑

404 نہیں ملا) 404 (Not Found)

اسی طرح، 404 ٹیمپلیٹ فائلوں کو اس ترتیب میں بلایا جاتا ہے:
1:-404.php-اگر مطلوبہ مواد نہ ملے تو ورڈپریس 404.php ٹیمپلیٹ فائل کو استعمال کرتا ہے.
2:- index.php-آخر میں، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، ورڈپریس بالآخر index.php پر واپس آتا ہے۔

Top ↑

Attachment

attachment پیج (attachment post-type) پیش کرنے میں درج ذیل راستہ استعمال ہوتا ہے:
1:- {MIME-type}.php-کوئی بھی MIME type ہو سکتی ہے (مثال کے طور پر: image.php, video.php, pdf.php)۔text/plain کے لیے، درج ذیل راستہ استعمال کیا جاتا ہے (ترتیب میں):
text-plain.php
plain.php
text.php
2:-attachment.php-ورڈپریس پھر attachment.php پر واپس آتا ہے.
3:-single-attachment-{slug}.php-مثال کے طور پر، اگر اٹیچمنٹ سلگ holidayہے، تو ورڈپریس single-attachment-holiday.php کو تلاش کرے گا۔
4:-single-attachment.php- ورڈپریس پھر single-attachment.php پر واپس آتا ہے.
5:-single.php-ورڈپریس پھر single.php پر واپس آتا ہے.
6:-singular.php-ورڈپریس پھر singular.php پر واپس آتا ہے.
7:-index.php-آخر میں، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، ورڈپریس بالآخر index.php پر واپس آتا ہے۔

Top ↑

ایمبیڈز Embeds

ایمبیڈ ٹیمپلیٹ فائل کا استعمال کسی پوسٹ کو رینڈر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے جسے ایمبیڈ کیا جا رہا ہے۔ورڈپریس مندرجہ ذیل راستے کا استعمال کرتا ہے:
1:-embed-{post-type}-{post_format}.php -سب سے پہلے، ورڈپریس مخصوص پوسٹ کے لیے ٹیمپلیٹ تلاش کرتا ہے۔اگر اس کی پوسٹ کی قسم پوسٹ ہے اور اس میں آڈیو فارمیٹ ہے تو ورڈپریس embed-post-audio.php کو تلاش کرے گا۔
2:-embed-{post-type}.php-اگر پوسٹ کی قسم پروڈکٹ ہے، تو ورڈپریس embed-product.php کی تلاش کرے گا۔
3:-embed.php-ورڈپریس پھر واپس embed.php پر آتا ہے۔
4:-آخر میں، ورڈپریس بالآخر اپنے wp-includes/theme-compat/embed.php ٹیمپلیٹ پر واپس آتا ہے۔

Top ↑

غیر ASCII کریکٹر ہینڈلنگ Non-ASCII Character Handling

کسی ٹیمپلیٹ کے نام کا کوئی بھی متحرک حصہ جس میں اس کے نام میں غیر ASCII حروف شامل ہیں، دراصل اس ترتیب میں غیر انکوڈ شدہ اور انکوڈ شدہ شکل دونوں کی حمایت کرتا ہے۔ آپ انتخاب کر سکتے ہیں کہ کون سا استعمال کرنا ہے۔
ایک صفحہ جس کا نام “Hello World 😀”ہے اور اس کی آئی.ڈی 6 ہے اس کے لیے پیج ٹیمپلیٹ کی درجہ بندی یہ ہے۔
1:- page-hello-world-😀.php- ورڈپریس سب سے پہلے page-hello-world-😀.php ستعمال کرےگا.
2:-page-hello-world-%f0%9f%98%80.php-ورڈپریس پھر واپس page-hello-world-%f0%9f%98%80.php پر آتا ہے۔
3:-page-6.php- ورڈپریس پھر واپس page-6.php پر آتا ہے۔
4:-page.php-ورڈپریس پھر واپس page.php پر آتا ہے۔
5:-singular.php-ورڈپریس پھر واپس singular.php پر آتا ہے۔
یہی سلوک پوسٹ سلگس، term names اور author کے ناموں پر لاگو ہوتا ہے۔

Top ↑

فلٹرکی درجہ بندی Filter Hierarchy

ورڈپریس کا ٹیمپلیٹ سسٹم آپ کو درجہ بندی کو فلٹر کرنے کا اختیار دیتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ آپ درجہ بندی کے مخصوص مقامات پر چیزیں داخل اور تبدیل کر سکتے ہیں۔فلٹر (جو ()get_query_template فنکشن میں واقع ہے) اس فلٹر کا نام استعمال کرتا ہے:”{type$}_template” جہاں type$ سے مراد template type ہے.
یہاں ٹیمپلیٹ کے درجہ بندی میں تمام دستیاب فلٹرز کی فہرست یہ ہے:

Top ↑

Example

مثال کے طور پر، آئیے پہلے سے طے شدہ مصنف کی درجہ بندی کا جائزہ لیتے ہیں:
author-{nicename}.php
author-{id}.php
author.php
author.php سے پہلے author-{role}.php کو شامل کرنے کے لیے،ہم ‘author_template’ کی template type کا استعمال کرتے ہوئے اصل درجہ بندی کا استعمال کر سکتے ہیں۔یہ /author/username کی درخواست کی اجازت دیتا ہے جہاں username کا ایڈیٹر کا کردار ہوتا ہے جو author-editor.php کا استعمال کرتے ہوئے ظاہر کرتا ہے۔اگر موجودہ تھیمز ڈائرکٹری میں موجود ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں