style.css ایک اسٹائل شیٹ (CSS) فائل ہے جو ہر ورڈپریس تھیم کے لیے درکار ہے۔یہ ویب سائٹ کے صفحات کے بصری ڈیزائن اور ترتیب (visual design and layout)کو کنٹرول کرتی ہے۔
مقام Location
style.css فائل کا آپ کے تھیم کی روٹ ڈائرکٹری میں موجود ہونا ضروری ہے، نہ کہ ذیلی ڈائرکٹری میں تاکہ ورڈپریس تھیم ٹیمپلیٹ فائلوں کے سیٹ کو ایک درست تھیم کے طور پر پہچان سکے.
بنیادی ڈھانچہ Basic Structure
ورڈپریس ایک style.css کے ہیڈر کمنٹ سیکشن (header comment section)کا استعمال کرتا ہے۔ تاکہ یہ تھیم کے بارے میں معلومات ظاہر کرے. ورڈپریس کے ایڈمن پینل کے Appearance کے سب سیکشن Themes میں یہ ساری معلومات پائیں گے۔
یہاں style.css کے ہیڈر والے حصے کی ایک مثال ہے۔
وضاحتیں Explanations
جن Items کے ساتھ (*)کے ساتھ اشارے کیے گئے وہ style.cssفائل میں لازم درکار ہیں۔
Items Name | Explanation |
---|---|
Theme Name (*) | تھیم کا نام جیسا کہ میں efaschool تھیم پر کام کر رہا ہوں اس لیے میں اسے efaschool کا نام دوں گا۔ |
Theme URI | پبلک ویب پیج کا URL جہاں صارفین تھیم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ |
Author (*) | اس فرد یا تنظیم کا نام جس نے تھیم تیار کی۔ بہتر ہے کہ آپ اپنا wordpress.org پر جو username ہے وہ استعمال کریں۔ |
Author URI | اس فرد یا تنظیم کا URL جس نے تھیم تیار کی |
Description (*) | تھیم کی مختصر تفصیل۔ |
Version (*) | تھیم کا ورژن، X.X یا X.X.X فارمیٹ میں لکھا گیا ہے یہاں X سے مراد کوئی بھی اعشاری عدد ہے جیسے 1،2،3۔ |
Requires at least (*) | سب سے قدیم مرکزی ورڈپریس ورژن جس کے ساتھ تھیم کام کرے گا، X.X فارمیٹ میں لکھا گیا ہے۔ تھیمز صرف تین آخری ورژن کو سپورٹ کرنے کے لیے درکار ہیں۔ |
Tested up to (*) | آخری مرکزی ورڈپریس ورژن جس پر تھیم کا تجربہ کیا گیا ہے، یعنی 5.4۔ صرف نمبر لکھیں، X.X فارمیٹ میں۔ |
Requires PHP (*) | سب سے پرانا پی ایچ پی ورژن جو آپ کے تھیم کو سپورٹ کرتا ہے. صرف نمبرX.X فارمیٹ میں، |
License (*) | تھیم کا لائسنس۔ |
Tags | ایسے الفاظ یا جملے جنہیں صارفین تھیم تلاش کرنے کے لیےبطور ٹیگ فلٹر استعمال کرتے ہیں۔ |
Domain Path | اسے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ورڈپریس کو معلوم ہو کہ تھیم غیر فعال ہونے پر ترجمہ کہاں سے تلاش کرنا ہے۔Defaults to /languages. |
مطلوبہ ہیڈر سیکشن کے بعد، style.css میں کوئی بھی چیز ہو سکتی ہے جو ایک باقاعدہ CSS فائل میں ہوتی ہے۔
نوٹ: اگر آپ کی تھیم چائلڈ تھیم ہے، تو اسٹائل ڈاٹ سی ایس ایس ہیڈر میں ٹیمپلیٹ لائن درکار ہے۔
چائلڈ تھیم بنانے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے چائلڈ تھیمز کا صفحہ دیکھیں۔