متغیر کا دائرہ کارسمجھنا

متغیر کا دائرہ کارسمجھنا

متغیر کا دائرہ کارسمجھنا Understanding Variable Scope

جب آپ پی ایچ پی پروگرام میں متغیر استعمال کرتے ہیں، خاص طور پر ایک پیچیدہ پروگرام میں، تو آپ کو متغیر کے دائرہ کار سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کو یہ سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ کے پروگرام میں بنایا گیا متغیر کہاں استعمال کیا جا سکتا ہے۔متغیر کا دائرہ کار گلوبل یا لوکل ہو سکتا ہے۔
ایک گلوبل متغیر فنکشن کے باہر بنایا جاتا ہے اور یہ آپ کے پروگرام کے تمام حصوں کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔ایک لوکل متغیر فنکشن کے اندر بنایا جاتا ہے اور یہ صرف اسی فنکشن میں دستیاب ہوتا ہے۔فنکشن ختم ہونے پر لوکا متغیرات کا وجود بھی ختم ہو جاتا ہے۔اگر آپ لوکل متغیر کواس فنکشن کے باہر استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس میں وہ بنایا گیا ہے، تو آپ کو ایک ایرر میسج موصول ہوگا۔
درج ذیل اسکرپٹ میں ایک فنکشن شامل ہے جو لوکل متغیر مشتمل ہے۔جب فنکشن کو بلایا جاتا ہے تو، لوکل متغیر فنکشن کے اندر کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے۔تاہم، جب اسکرپٹ لوکل متغیر کو فنکشن کے باہر سے ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو ایک ایرر میسج پیدا ہوتا ہے کیونکہ فنکشن ختم ہونے پر لوکل متغیر کا وجود بھی ختم ہوجاتا ہے۔
variable-scope

گلوبل کی ورڈ The global Keyword

بہت ساری پروگرامنگ زبانوں کے ساتھ، گلوبل متغیرات آپ کے پروگرام کے تمام حصوں بشمول فنکشنز کے لیے خود بخود دستیاب ہوتے ہیں۔تاہم، پی ایچ پی میں ایسا نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، مندرجہ ذیل اسکرپٹ میں آؤٹ پٹ اسٹیٹمنٹ ایک خرابی پیدا کرتی ہے کیونکہ GlobalVariable$ کو()scopeExample فنکشن کے دائرہ کار میں تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔
variable-scope-without-global-keyword.png

پی ایچ پی میں، آپ کو فنکشن ڈیفینیشن کے اندر گلوبل کی ورڈ کے ساتھ گلوبل متغیربنانا ہوگا تاکہ متغیر اس فنکشن کے دائرہ کار میں دستیاب ہو سکے۔جب آپ گلوبل کی ورڈ کے ساتھ گلوبل متغیر بناتے ہیں، تو آپ کو متغیر کو ویلیو تفویض کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، جیسا کہ آپ معیاری متغیر بناتے وقت کرتے ہیں۔ اس کے بجائے، آپ کو صرف متغیر کے نام کے ساتھ گلوبل کی ورڈ شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔درست سنٹیکس ;global $variable_nameہے۔
درج ذیل کوڈ پچھلے اسکرپٹ کا ایک ترمیم شدہ ورژن دکھاتا ہے۔ اس بار، کوڈ فنکشن کے اندر گلوبل متغیر بناتا ہے، جو آؤٹ پٹ میسج کو کامیابی سے ظاہر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
variable-scope-with-gloabal-key-word

مختصر سوال

  1. متغیر کےدائرہ کار کی اصطلاحی وضاحت کریں۔
  2. لوکل متغیر اور گلوبل متغیر کے درمیان فرق کی وضاحت کریں۔
  3. فنکشن کے باہر تخلیق کردہ متغیر کی کس کی ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے فنکشن کے اندر دستیابی ممکن بنانی چاہیے؟
اپنا تبصرہ لکھیں