بنیادی پی ایچ پی اسکرپٹس

بنیادی پی ایچ پی اسکرپٹس

بنیادی پی ایچ پی اسکرپٹس بنانا

جاوا اسکرپٹ اور پی ایچ پی دونوں کو ایمبیڈڈ لینگوئجز کہا جاتا ہے کیونکہ دونوں زبانوں کا کوڈ ویب پیج کے اندر ایمبیڈ ہوتا ہے۔آپ کوڈ کو براہ راست ویب پیج میں ایک علیحدہ سیکشن کے طور پر ٹائپ کرتے ہیں۔اگرچہ جاوا اسکرپٹ کوڈ کو معیاری ویب پیج ڈاکومنٹس میں شامل کیا جا سکتا ہے جن کی ایکسٹینشن(extension ) (ڈاٹ ایچ.ٹی.ایم.ایل)html. ہوتی ہے لیکن PHP کوڈ پر مشتمل ویب صفحہ ڈاکومنٹس کی ایکسٹینشن(extension )لازم (ڈاٹ پی.ایچ.پی)php. ہونی چاہیے۔جب بھی (ڈاٹ پی.ایچ.پی)php. کے ساتھ کسی ڈاکومنٹ کی درخواست کی جاتی ہے تو ویب سرور فائل کو اسکرپٹنگ انجن کو پروسیسنگ کے لیے بھیجتا ہے۔اسکرپٹنگ انجن پھر ہر اس پی ایچ پی کوڈ پر کارروائی کرتا ہے جووہ دیکھتا ہے۔اگرچہ PHP فائلیں (ڈاٹ پی.ایچ.پی)php. ایکسٹینشن(extension ) کا استعمال کرتی ہیں۔ان میں وہی ایچ ٹی ایم ایل یا ایکس ایچ ٹی ایم ایل عناصر(elements) شامل ہوسکتے ہیں جو آپ کو جامد(static) ویب پیج میں ملیں گے۔اسکرپٹنگ انجن کسی بھی غیر پی ایچ پی کوڈ کو نظر انداز کرتا ہے اور صرف اس پی ایچ پی کوڈ پر کارروائی کرتا ہے جو اسے پی ایچ پی کوڈ بلاکس میں ملتا ہے۔ویب سرور پھر PHP اسکرپٹ کے نتائج اور PHP فائل میں پائے جانے والے HTML یا XHTML عناصر کلائنٹ کو واپس کرتا ہے۔ جہاں کلائنٹ کا ویب براؤزر فائل انڈ یوزر کو پیش کرتا ہے۔زیادہ تر معاملات میں، پی ایچ پی اسکرپٹ سے واپس آنے والے نتائج، جیسے ڈیٹا بیس ریکارڈز، HTML یا XHTML عناصر کے ساتھ فارمیٹ کیے جاتے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ پی ایچ پی کوڈ کبھی بھی کلائنٹ کے ویب براؤزر پر نہیں بھیجا جاتا ہے۔صرف وہ ویب صفحہ جو نتیجتاََ PHP کوڈ سے تیار کیا جاتا ہے اور PHP فائل میں پائے جانے والے HTML عناصر کلائنٹ کو واپس کیے جاتے ہیں۔

مختصر کوئز

  1. اصطلاح “ایمبیڈڈ لینگویج” کی وضاحت کریں جیسا کہ یہ پی ایچ پی پر لاگو ہوتا ہے۔
  2. اگر دستاویز میں صرف XHTML کوڈ ہے تو آپ کو php. ایکسٹینشن استعمال کرنے سے کیوں گریز کرنا چاہیے؟
  3. وضاحت کریں کہ جب آپ براؤزر میں پی ایچ پی پیج کا سورس کوڈ دیکھتے ہیں تو آپ کو کوئی پی ایچ پی کوڈ کیوں نظر نہیں آتا ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں