ایچ ٹی ایم ایل کیا ہے؟
- ایچ ٹی ایم ایل کا مطلب ہائپر ٹیکسٹ مارک اپ لینگویج ہے۔
- ایچ ٹی ایم ایل ویب پیجز بنانے کے لیے معیاری مارک اپ زبان ہے۔
- ایچ ٹی ایم ایل ویب پیجز کی ساخت بیان کرتی ہے۔
- ایچ ٹی ایم ایل عناصر کی ایک خاص ترتیب پر مشتمل ہے۔
- ایچ ٹی ایم ایل عناصر براؤزر کو بتاتے ہیں کہ مواد کو کیسے ظاہر کیا جائے۔
- ایچ ٹی ایم ایل عناصر مواد کے ٹکڑوں کو لیبل لگاتے ہیں جیسے “یہ ایک سرخی ہے”، “یہ ایک پیراگراف ہے”، “یہ ایک لنک ہے” وغیرہ۔
مثال کی وضاحت
- <DOCTYPE html!> اعلامیہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ یہ دستاویز ایک ایچ ٹی ایم ایل 5 دستاویز ہے۔یہ ٹیگ ویب براؤزر کو دستاویزی زبان کی فہم مہیا کرتا ہے.
- <html> عنصر ایچ ٹی ایم ایل پیج کا بنیادی عنصر ہے۔
- <head> عنصر ایچ ٹی ایم ایل پیج کے بارے میں میٹا معلومات پر مشتمل ہوتا ہے۔
- <title> عنصر ایچ ٹی ایم ایل صفحہ کے لیے ایک عنوان بتاتا ہے (جو براؤزر کے ٹائٹل بار میں یا صفحہ کی ٹیب میں دکھایا جاتا ہے)
- <body> عنصر دستاویز کے جسم کی وضاحت کرتا ہے، اور تمام مرئی مواد، جیسے عنوانات، پیراگراف، تصاویر، ہائپر لنکس،ٹیبلز، فہرستیں وغیرہ کے لیے ایک کنٹینر کا کام کرتا ہے۔
- <h1> عنصر ایک بڑی سرخی کی وضاحت کرتا ہے۔
- <p> عنصر ایک پیراگراف کی وضاحت کرتا ہے۔
ایچ ٹی ایم ایل ایلیمنٹ کیا ہے؟
ایک ایچ ٹی ایم ایل ایلیمنٹ افتتاحی ٹیگ، کچھ مواد اور اختتامی ٹیگ پر مشتمل ہوتا ہے:
<tagname/> مواد یہاں لکھا جاتا ہے… <tagname>
ایچ ٹی ایم ایل ایلیمنٹ افتتاحی ٹیگ سے لے کر اختتامی ٹیگ تک سب کچھ ہے:
<h1> My First Heading </h1>
<p> My First Pargraph </p>
اختتامی ٹیگ | ایلیمنٹ کا متن | افتتاحی ٹیگ |
---|---|---|
<h1/> | My First Heading | <h1> |
<p/> | My first paragraph. | <p> |
<br> | none | none |