اٹیچمنٹ ٹیمپلیٹ فائلیں۔

اٹیچمنٹ ٹیمپلیٹ فائلیں۔

اٹیچمیٹس(Attachments ) ایک خاص قسم کی پوسٹ ہے جو ورڈپریس میڈیا اپ لوڈ سسٹم کے ذریعے اپ لوڈ کی گئی فائل کے بارے میں معلومات رکھتی ہیں۔جیسے کہ اس کی تفصیل اور نام، جو کہ کئی پوسٹ ٹائپ کے ذریعے ظاہر ہو سکتا ہے –
تصاویر کے لیے، مثال کے طور پر، اٹیچمیٹ پوسٹ ٹائپ میٹا ڈیٹا کی معلومات سے منسلک ہوتی ہے، تصاویر کے سائز، تھمب نیلز، تصویری فائلوں کا مقام، HTML Alt ٹیکس،اور یہاں تک کہ تصاویر میں شامل EXIF ڈیٹا سے حاصل کردہ معلومات۔
نوٹ: EXIF ڈیٹا سے مراد Exchangeable Image File Format ہے۔ یہ ایسا میٹا ڈیٹا ہے جو ہر ڈیجیٹل تصویر سے وابستہ ہے اور تصویر کے ساتھ محفوظ ہے۔
اپ لوڈز کے لیے اضافی میٹا ڈیٹا کی معلومات حاصل کرنے کے لئے اٹیچمیٹ ٹیمپلیٹس کا استعمال ، SEO کی کوششوں میں مدد کرتا ہے۔
جیسا کہ ٹیمپلیٹ کے درجہ بندی میں دکھایا گیا ہے ، آپ فال بیک کے سلسلے میں کئی ٹیمپلیٹ فائلوں کے ذریعہ اپنی اٹیچمیٹس کو ظاہر کرنے کے قابل ہیں:
1:-MIME_type.php and a subtype.php–یہ کوئی بھی MIME ٹائپ ہوسکتی ہے جیسے image.php, video.php, application.php.اور text/plain کے لئے ، مندرجہ ذیل راستہ استعمال کیا جاتا ہے

  • text_plain.php
  • plain.php
  • text.php

2:-attachment.php
3:-single-attachment.php
4:-single.php
5-singular.php
6:-index.php

MIME_type.php

Attachments ان کی MIME ٹائپ کی بنیاد پر ٹیمپلیٹ فائلوں کے ذریعہ پیش کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کی اٹیچمنٹ ایک امیج فائل ہے تو آپ image.php ٹیمپلیٹ فائل کو کسی امیج کو دکھانے کے لیے اپنی مرضی کے مطابق ڈیزائن کر سکتے ہیں.
اٹیچمیٹس مائم subtype.php فائل کے استعمال کی بھی حمایت کرتی ہیں۔تصویری مثال کی بنیاد پر، آپ اپنے تھیم کو مزید اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں جو نہ صرف ایک image.php فائل بلکہ ایک jpg.php سب ٹائپ فائل کو بھی ڈیزائن کرنے میں بھی اہم ہے۔

Top ↑

Attachment.php

ایکAttachments پیج (attachment.php) ایک ایسا واحد پوسٹ پیج ہے جو اس پوسٹ کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کی ٹائپ attachment ہے. جو ایک attachment.php کی تخلیق کے دوران وجود میں آتی ہے.بالکل single post page کی طرح ، جو آپ کے مضمون کے لئے وقف ہے-attachment page آپ کے تھیم کی attachments میں ایک وقف پیج فراہم کرتا ہے۔
attachment پیج کی تخلیق اتنا ہی آسان ہے جتنا ایک attachment.php فائل بنانا۔ attachment.php فائل میں single.php پوسٹ پیج کی طرح کوڈ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں