افعال اور کنٹرول کی ساختیں Functions and Control Structures
اس باب میں، آپ سیکھیں گے:
- اپنے پی ایچ پی کوڈ کو منظم کرنے کے لیے فنکشنز کو کس طرح استعمال کرنا ہے ۔
- ا متغیر کےدائرہ کار کے بارے میں جانیں گے
- آپ if اور if…else یا سوئچ سٹیٹمنٹ کی مدد سے مخصوص کوڈ چلانے کا فیصلہ کریں گے۔
- while, do…while, for, اور foreach سٹیٹمنٹس کی بنیاد پر کوڈ کو بار بار چلائیں گے.
- require اور include فنکشنز کے بارے میں جانیں گے۔
اب تک، آپ نے جو کوڈ لکھا ہیں وہ اسکرپٹ سیکشنز کے اندر سادہ بیانات پرمشتمل ہیں۔تاہم، تقریباً تمام پروگرامنگ زبانیں، بشمول پی ایچ پی، آپ کو پروگرامنگ بیانات کو منطقی اکائیوں میں گروپ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔پی ایچ پی میں، بیانات کے گروپس جنہیں آپ ایک اکائی کے طور پر چلا سکتے ہیں فنکشن کہلاتے ہیں۔آپ اس آرٹیکل میں اپنی مرضی کے مطابق فنکشنز بنانے کا طریقہ سیکھیں گے۔آپ نے اب تک جو کوڈ لکھا ہے وہ لکیری نوعیت کا ہے یعنی کوڈ لائن بلائن ترتیب سے چلے گا۔
با الفاظ دیگر، آپ کے پروگرام پہلی لائن سے شروع ہوتے ہیں اور آخری لائں پر ختم ہوتے ہیں۔فیصلہ سازی اور لوپنگ بیانات آپ کو اس ترتیب کا تعین کرنے کی اجازت دیتے ہیں جس میں دوسرے بیانات پر عمل درآمد ہوتا ہے۔کوڈ کے بہاؤ کو کنٹرول کرنا اور پروگرام کے چلاؤ کے دوران فیصلے کرنا پروگرامنگ میں درکار سب سے بنیادی مہارتوں میں سے دو ہیں۔
اس مضمون میں، آپ فیصلہ سازی کے بیانات اور بہاؤ کنٹرول کے بیانات کے بارے میں جانیں گے۔